مارچ گريگورين سال کا تيسرا مہينہ ہے۔ شمالی نصف کرہ میں اس مہينے ميں سردی کا موسم ختم ہوتا ہے اور بہار کا آغاز ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں خزاں کا آغاز ہے۔ قدیم روم میں یہ سال کا پہلا مہینہ ہوتا تھا۔ اس کا نام قدیم روم کے جنگ کے دیوتا مارس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ مارس کو جنگ کا دیوتا خیال کیا جاتا تھا اور یہ بھی خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اپنے بیٹوں Romulus and Remus کے ساتھ مل کر کھیتی باڑی کی نگہبانی کرتا ہے یو مارس دیوتا کے مہینے (مارچ)میں ہی کھیتی باڑی اور جنگ کا آغاز ہوا کرتا تھا۔ غالباً 153 قبل مسیح تک مارچ کا مہینہ ہی رومن کیلنڈر کا پہلا مہینہ تسلیم کیا جاتا رہا۔ اور یوں مارچ کے پہلے پندرہ دنوں کے درمیان مختلف مذہبی تہوار منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا رہا۔


مارچ کی تواریخ
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31
  NODES