ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

پانچواں کرکٹ عالمی کپ ، 22 فروری سے 25 مارچ 1992ء تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر کھیلا گیا۔ اس ورلڈ کپ میں کل نو ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل ملا کر 39 مقابلے کھیلے گئے۔ پاکستان نے فائنل میں انگلستان کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کرکٹ کا پانچواں عالمی کپ تھا۔ اس عالمی کپ کو متنازعہ "ڈک ورتھ-لیوس-اسٹرن طریقہ" کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے انگلستان کے خلاف سیمی فائنل میں سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اصول کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، لیکن یہ حکمت عملی بالآخر انہیں میچ کی ہار کی صورت میں پڑ گئی۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین وردیاں، سفید گیند، میدان میں بڑی بڑی اسکرینیں اور رات کے وقت مقابلے کرانے کے لیے بتیوں (فلڈ لائٹس) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 1970ء کے بعد یہ پہلی بار عالمی کپ میں متعارف کرائی گئیں تھیں۔ سیمی فائنل میں انگلستان، جنوبی افریقا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔

یہ پہلا عالمی کپ تھا جو جنوبی نصف کرہ میں منعقد ہوا۔ اس میں پہلی بار جنوبی افریقہ قومی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ نے اپارتھائیڈ کے بعد آئی سی سی میں دربارہ شمولیت اختیار کی تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ یہ پہلا ورلڈ کپ تھا جو چار سال کے بجائے پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا۔

خبروں میں

جمی کارٹر
جمی کارٹر

کیا آپ جانتے ہیں؟

ستارہ مچھلی
ستارہ مچھلی

 • …کہ ستارہ مچھلی کی ٹانگیں اگر کاٹ دیں تو وہ دوبارہ نمودار ہو جاتی ہیں؟
 • …کہ احمد شاہ ابدالی نے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے کہنے پر پانی پت کی تیسری لڑائی میں مرہٹہ سلطنت پر حملہ کیا اور فتح حاصل کی؟
 • …کہ مصر میں واقع نہر سوئز 163 کلومیٹر (101میل) لمبی اور 300 میٹر چوڑی ہے؟
 • …کہ تھائی لینڈ کے دون موئانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کے دونوں رن ویز کے درمیان گالف کورس واقع ہے اور جب ہوائی جہاز اترتے ہیں تو کھلاڑیوں کو کھیلنے سے روک دیا جاتا ہے؟
 • …کہ 1794ء میں محمد خان قاجار نے ایران پر قبضہ کر کے قاجار خاندان کی حکومت کی بنیاد رکھی؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

7
عموماً کہا جاتا ہے: ہم نے کپڑے دھلے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم نے کپڑے دھوئے
اس لیے کہ: دھلنا فعل لازم ہے جبکہ دھونا فعل متعدی؛ واضح رہے کہ فعل لازم میں کوئی مفعول نہیں ہوتا۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 216,072 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

لندن انڈرگراؤنڈ
لندن انڈرگراؤنڈ

لندن انڈرگراؤنڈ ، مملکت متحدہ میں ریپڈ ٹرانزٹ نقل و حمل کا ایک نظام ہے جو لندن عظمیٰ اور اس کی ہوم کاؤنٹیز بکنگھمشائر، ایسیکس اور ہارٹفورڈشائر کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے پہلے سیکشن کا افتتاح 1863ء میں ہوا۔ جو اسے دنیا کا سب سے قدیم زیر زمین میٹرو سسٹم بناتا ہے، اگرچہ موجودہ نیٹ ورک کا تقریباً 55 فیصد سطح زمین سے اوپر ہے۔ اس نظام میں گیارہ لائنیں شامل ہیں۔ بیکرلو لائن، سینٹرل لائن، سرکل لائن، ڈسٹرکٹ لائن، جوبلی لائن، میٹروپولیٹن لائن، شمالی لائن، وکٹوریہ لائن، واٹرلو و سٹی لائن اور ہیمرسمتھ و سٹی لائن۔اس نظام کا بیشتر حصہ دریائے ٹیمز کے شمال میں ہے جبکہ چھ لندن کے بورو شہر کے جنوب میں لندن انڈرگراؤنڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ لندن بورو ہیکنی جو شمال کی طرف ہے اس کی سرحد پر دو اسٹیشن ہیں۔ سینٹرل لائن کی شمال مشرقی حد پر میں کچھ اسٹیشن ایسیکس کے اپنگ فارسٹ ضلع میں اور میٹروپولیٹن لائن کے شمال مغربی اختتام پر کچھ اسٹیشن ہارٹفورڈشائر کے اضلاع تھری ریورز، واٹفورڈ اور بکنگھمشائر کونسل میں ہیں۔ دو ایسی مثالیں ہیں جہاں دو الگ الگ اسٹیشن ایک ہی نام کے ہیں۔

تاریخ

آج: منگل، 31 دسمبر 2024 عیسوی بمطابق 29 جمادی الثانی 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

مولانا سید ابوالحسن علی الحسنی الندوی {وفات 31 دسمبر 1999ء } ایک مایہ ناز عالم دین اور مصلح قوم تھے جنہوں نے اپنی تحریر وتقریر سے زبردست تبدیلی لائی ، مولانا مرحوم عربی اردو زبان پر یکساں قادر تھے ، دونوں زبانوں میں تقریباً انہوں نے 300 کتابیں لکھی ہیں ، آپ کی تحریروں نے عالم عرب میں انقلاب برپا کر دیا آپ ندوۃ العلماء کے مایہ ناز سپوتوں میں سے ایک ہیں ، ہندوستان کے فلاح وبہبود کے لیے مولانا کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں، آپ نے برادران وطن کی خیر خواہی اور انسانی بنیادوں پر رفاہی کام کے لیے پیام انسانیت تحریک کی بنیاد ڈالی ، آپ کی شہرہ آفاق کتاب ماذا خسر العالم بانحطاط المسلمین نے عالم عرب میں انقلاب برپا کر دیا

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 216,072 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


دیگر زبانیں
  NODES