آزادئ ارادہ (free will) کسی بھی سازندے کی وہ مزعوم اہلیت ہوتی ہے جس کی بنیاد پر وہ کسی بھی دباؤ (جبر) کے بغیر آزادانہ اپنے ارادے کے مطابق کسی بھی بات کا انتخاب کرسکے۔ تاریخی طور پر دستیاب فلسفے اور ماوراء الطبیعیاتی موضوعات کے نقطۂ نظر میں کسی فرد پر اس کے ارادوں میں پابندی یا جبر کے عوامل، جبریت سے تعلق رکھتے ہیں اور جبریت کے اس فلسفے کے مطابق؛ تمام تر عوامل (یعنی انسانی رویہ، ادراک، قوت فیصلہ اور عمل سب ہی) از روئے علت ہوتے ہیں گویا کسی نا کسی صورت سببی طور پر طے شدہ ہوتے ہیں ؛ اس بات کا مطلب یہ ہوا کہ خواہ کوئی بھی عمل ہو وہ اپنے سے گذشتہ کسی نا کسی سبب (واقعے یا عمل) سے منسلک ہوتا ہے اور یوں کہا جا سکتا ہے کہ آزاد نہیں بلکہ مجبور (مقید یا بہ تحت جبر) وقوع پزیر ہوتا ہے۔

  NODES