بائبل کے بزرگ یا پیٹری آرک (عبرانی: אבותآووت یا ابوت، واحد عبرانی: אבاب یا آرامی: אבא ابا) ابراہیم، اس کا بیٹا اسحاق اور اسحاق کا بیٹا یعقوب جس کو اسرائیل بھی کہتے ہیں، جو بنی اسرائیل کے آبا و اجداد میں سے ہیں۔ یہ تینوں یہودیت کے پیٹری آرک ہیں اور جس دور میں وہ رہے اس دور کو عہد آبا کہتے ہیں۔ انھوں نے عبرانی کتاب مقدس میں ایک اہم کردار ادا کیا۔[1][2] اور ابراہیمی مذاہب میں بھی اس عمل کو جاری رکھا۔ زیادہ وسیع پیمانے پر، اصطلاح پیٹری آرک بیس مرد آبا و اجداد کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو ادم اور ابراہیم کے درمیانی نسل کے تھے۔ شروع کے دس افراد کو طوفان نوح سے قبل کے پیٹری آرک کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ طوفان نوح سے پہلے کے تھے۔ اسلام اور یہودیت کے مطابق پیٹری آرک کے ہمراہ ان کی بیویاں شاہ مادر ہیں – سارہ (زوجہ ابراہیم)، ربیکا (زوجہ اسحاق) اور لیاہ (یعقُوب کی بیویوں میں سے ایک) – یہ تمام ابراہیمی مسجد حبرون میں مدفون ہیں۔ اس جگہ کو یہودیوں، مسلمانوں اور مسیحیوں نے تعمیر کیا تھا۔ صرف راحیل (یعقُوب کی محبوب بیوی) کی الگ تدفین کی گئی تھی جس مزار کو مقبرہ راحیل کہا جاتا ہے جو بیت لحم کے قریب واقع ہے۔ اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ راحیل نے بچہ کی پیدائش کے دوران یہاں وفات پائی تھی۔

گودِ ابراہیم (ابراہیم کی گود) - قرون وسطی کا ایک عکس (بارہویں صدی)

طوفان نوح سے قبل کے بزرگان

ترمیم

پیدائش کی کتاب میں بزرگوں کے لیے دی گئی عمر یہ ہیں : ادم 930 سال، شیث 912، انوس 905، قینان 910، مہلل ایل 895، یارد 962، حنوک 365 (جو فوت نہیں ہوا، اس کو خدا نے زندہ اُٹھالیا تھا)، متوشلح 969، لامخ 777، نوح 950.[3] بائبل کے علما کے نزدیک مدت حیات میں شک و شبہ ہے :

"The long lives ascribed to the patriarchs cause remarkable synchronisms and duplications. Adam lived to see the birth of Lamech, the ninth member of the genealogy; Seth lived to see the translation of Enoch and died shortly before the birth of Noah. Noah outlived Abram's grandfather, Nahor، and died in Abram's sixtieth year. Shem، Noah's son, even outlived Abram۔ He was still alive when Esay and Jacob were born!"[4]

AbrahamTerahNahorSerugReuPelegEberShelahKenanArpachshadShemNoahLamech (father of Noah)MethuselahEnochJared (biblical figure)MahalalelKenanEnos (biblical figure)SethAdam
رنگوں کی وضاحت:
  • مددت حیات بمطابق سپتواجنتا: کالا (▄▄) اور سرمئ (▄▄)
  • مددت حیات بمطابق بشیطتا: سنہری (▄▄) اور پیلا (▄▄)
  • مددت حیات بمطابق مسورا مخطوطات: قرمزی (▄▄) اور شنگرف (▄▄)

شجرہ نسب

ترمیم
تارح
سارہ[5]ابرام (ابراہیم علیہ السلام)ہاجرہحاران
نحور
اسماعیلمِلکہلوطاِسکہ
بنی اسماعیل7 بیٹے[6]بیتوایلپہلی شاخدوسری شاخ
اسحاق (اسحاق علیہ السلام)ربقہلابانبنی موآببنی عمون
عیسویعقُوب(یعقوب علیہ السلام)راحیل
بلہاہ
بنی ادومزلفہ
لیاہ
1. رئبون
2. شمعون
3. لاوی
4. یہوداہ
9. یساکار
10. زبولون
11. دینہ
7. جاد
8. آشر
5. دان
6. نفتالی
12. یوسف (یوسف علیہ السلام)
13. بنیامین


ترتیبِ اقوام

ترمیم

بائبل کے مطابق، ابراہیم اور یسوع مسیح کے دور میں کئی قبائل مشرق وسطی میں آباد تھے، جن کا پیٹری آرک یا ان کے اولاد سے تعلق تھا۔ فہرستِ اولاد بمطابق کتاب پیدائش مندرجہ ذیل ہے :

  • نوح، والدِ سم، حام و یافث
  • سم سو سال کا ہوا تھا تُو اُسے اَرفکسد نام کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔

یہ سیلاب (طوفان) کے دو سال بعد ہوا … ارفکسد 35 سال کا تھا جب سلح پیدا ہوا … سلح 30 سال کا تھا جب عِبر پیدا ہوا۔ .۔ عِبر 34 سال کا تھا جب فلج پیدا ہوا … فلج 30 سال کا تھا جب رعو پیدا ہوا ۔.۔ رعو 32 سال کا تھا جب سروج پیدا ہوا … سروج 30 سال کا تھا جب نحور پیدا ہوا … نحور 29 سال کا تھا جب تارح پیدا ہوا۔ .۔ تارح 70 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے ابرام، نحور اور حاران پیدا ہوئے ۔.۔ لوط حاران کا بیٹا تھا۔ ۔

  • نحور اور رُومہ، والدینِ طِبخ، جاحم، تخص اور معکہ
  • حاران، والد لوط
  • لوط اور ان کی بڑی بیٹی، والدینِ موآب (بنی موآب)
  • لوط اور ان کی چھوٹی بیٹی، والدینِ بن عمی (عمون)
  • عیسو اور عدہ، والدینِ اِلی فز

بنی اسرائیل کے بارہ قبائل کو بھی یعقوب کی نسل میں شامل کیا جاتا ہے سوائے (لاوی اور یوسف کے )۔ بارہ میں سے دس قبائل یعقوب کی اولاد ہے باقی دو یوسف کی اولادیں ہیں۔

مذہبی اہمیت

ترمیم

کئی اہم عالمی مذاہب پیٹری آرک ابراہیم کو ان کو اپنی ابتدا کی وجہ سمجھتے ہیں :

یہودیت

ترمیم

اسرائیل جو ابراہیم کا پوتا تھا۔ تمام یہودی ان کو ابراہیم کے بیٹے اسحاق کی نسل تصور کرتے ہیں۔[7][8]

مسیحیت

ترمیم

ابراہیم خدا پر ایمان رکھتا تھا، لہذا عام طور پر تمام ایمان والے مسیحی ان کو ابتدا کی وجہ سمجھتے ہیں۔[9]

اسلام

ترمیم

اسلام میں ابرام کو (ابراہیم) کہا جاتا ہے اور انھیں تمام انبیا کا باپ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ تمام انبیا انھی کی نسل سے تھے۔ (اسحاق علیہ السلام کے ذریعے اسرائیلی پیغمبر ہوئے اور اسماعیل علیہ السلام کے ذریعے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

شاہ مادر

ترمیم

شاہ مادر، جن کو "چار مائیں " (ארבע האמהות) بھی کہا جاتا ہے انھوں نے بائبلی پیٹری آرکوں سے شادی کی تھی:

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Exodus 3:6
  2. Leviticus 26:42
  3. Ages of the patriarchs in Genesis
  4. Von Rad, G. (trans Marks, J. H.) 1961 Genesis – a commentary Philadelphia: Westminster Press
  5. [Genesis 20:12]: سارہ - ابراہیم کی سوتیلی بہن تھی.
  6. [Genesis 22:21-22]: عُوض، بُوز، قموایل، کسد، حزُو، فِلداس، اور اِدلاف
  7. Isaiah 41:8
  8. Genesis 21:12
  9. Galatians 3:7

بیرونی روابط

ترمیم
  NODES