بنتوستان، کالا افریقی وطن یا صرف وطن، اپارتھائیڈ پالیسی کے ایک حصے کے طور پر جنوبی افریقا اور جنوب مغربی افریقہ ( اب نمبیا ) کے کالے باشندوں کے لیے بنایا گیا علاقہ۔ دس بنتوستان جنوبی افریقہ اور دس جنوب مغربی افریقہ ( اس وقت جنوبی افریقہ کے انتظام کے نیچے) میں بنائے گئے۔ ان کا مقصد جنوبی افریقہ کے مختلف نسلی گروہوں کے لیے، ایک نسلی گروہ کی بنیاد، ان نسلی گروہوں کی خود مختار قومی ریاستیں بنانا تھا، تاکہ جنوبی افریقہ کے کالے باشندوں کو چھوٹے چھوٹے علاقوں میں بانٹ کر اور ان کو جنوبی افریقہ کی شہریت سے محروم کر کے، جنوبی افریقہ کی نسلی امتیاز پر مبنی گوری حکومت کو، جو اقلیت میں تھی، مضبوط کیا جائے اور اسے کالے افریقیوں سے کوئی خطرہ نا رہے۔ نا ہی کالے افریقی اتحاد کر سکیں کیونکہ ان بنتوستانوں کی سرحدیں آپس میں بہت ہی مل ملتیں تھیں اور ویسے بھی وہ چھوٹے چھوٹے علاقوں میں بانٹے ہوئے تھے۔ اس کا ایک مقصد جنوبی افریقا میں آباد گوری اقلیت کو اکثریت میں بدلنا تھا، کیونکہ بنتوستانوں میں بسنے والے کالوں کی جنوبی افریقہ کی شہریت ختم کر دی جاتی تھی اور کالوں کو زبردستی ان بنتوستانوں میں دھکیلا جاتا تھا۔ بنتوستان کی اصطلاح سب سے پہلے 1940ء کی دہائی کے آخر میں استعمال ہوئی۔ بنتوستان دو لفظوں " بنتو " ( بنتو زبان میں مطلب لوگ) اور "ستان" ( فارسی زبان کا لاحقہ، مطلب جگہ) سے مل کر بنا ہے۔ آج کل بنتوستان کی اصطلاح اس علاقے یا ملک کے لیے استعمال ہوتی ہے، جو چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹا جائے یا اس ملک میں کوئی حقیقی حکومت نا ہوئے۔ کچھ بنتوستانوں نے آزادی بھی حاطل کر لی تھی۔ جنوبی افریقہ میں ٹرانسکئی، ویندا، باپھوتھاٹسوانا اور سسکئی نے اپنی آزادی کا اعلان کر دیا تھا اور کوازولو، لیبووا اور قواقوا وغیرہ نے نیم خود مختاری حاصل کر لی تھی۔ جنوب مغربی افریقہ میں اووامبولینڈ، کوانگولینڈ اور مشرقی کپریوی نے آزادی حاصل کی۔ لیکن ان کی آزادی جنوبی افریقہ کے سوا کسی دوسرے ملک نے نہیں مانی ۔

تخلیق

ترمیم

بنتوستان میں زندگی

ترمیم

1994ء کے بعد

ترمیم
  NODES