رانچی بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کا دار الحکومت ہے۔ یہ جنوبی بہار، شمالی اڑیسہ اور مغربی بنگال کے مغربی حصوں اور موجودہ مشرقی چھتیس گڑھ کے قبائلی علاقوں کو ایک الگ ریاست بنانے کا مرکز تھا، جس کے نتیجے میں 15 نومبر 2000ء کو جھاڑکھنڈ ریاست کا قیام عمل میں آیا اور رانچی کو اس کا دار الحکومت قرار دیا گیا۔

ام البلاد
ملک بھارت
ریاستجھارکھنڈ
ضلعرانچی
رقبہ
 • کل652.02 کلومیٹر2 (251.75 میل مربع)
بلندی629 میل (2,064 فٹ)
آبادی (2019)
 • کل2,190,645
 • کثافت3,400/کلومیٹر2 (8,700/میل مربع)
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
PIN834xxx
رمز بعید تکلمی0651

سطح سمندر سے 651 میٹر کی بلندی پر واقع اس اس شہر کا کل بلدیاتی علاقہ 175.12 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ سطح مرتفع دکن کے مشرقی کناروں پر موجود چھوٹا ناگپور سطح مرتفع کے جنوبی حصے پر واقع ہے۔ رانچی کو "آبشاروں کا شہر" کہا جاتا ہے کیونکہ شہر کے قرب و جوار میں کئی چھوٹی بڑی آبشاریں موجود ہیں۔ جن میں سب سے مشہور دسام، ہندرو، جونہا، ہرنی اور پنچ گھاگھ کی آبشاریں ہیں۔

2011ء کی مردم شماری کے مطابق رانچی کی آبادی 11 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہے یعنی یہ بھارت کا 46 واں سب سے بڑا اور جمشید پور اور دھنباد کے بعد ریاست کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ رانچی میں شرح خواندگی 77.13 فیصد ہے، جس میں مردوں میں پڑھے لکھے افراد کی شرح 85.63 اور عورتوں میں 68.2 فیصد ہے۔

رانچی فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے رابطے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک ہے۔ یہ جنوب مشرقی ریلویز کے منافع بخش ترین مقامات میں سے ایک ہے اور بھارت کے تمام ہی بڑے شہروں سے براہ راست منسلک ہے۔ جبکہ برسا منڈا ہوائی اڈے سے پٹنہ، دہلی، ممبئی، بنگلور اور کولکتہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی چلتی ہیں۔ حج پروازوں کی وجہ سے کولکتہ پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازوں کا بھی حال ہی میں آغاز کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں این ایچ 33 اور این ایچ 23 رانچی سے گزرتی ہیں۔ یہاں سے ریاست بہار اور مغربی بنگال سمیت ملحقہ ریاستوں کے لیے ہمہ وقت نقل و حمل ہوتی رہتی ہے۔

یہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کا آبائی شہر ہے۔

  NODES