عورت کا عضو مخصوص۔ پیڑو کی ہڈیوں کے درمیان مثانے کے پیچھے ہوتا ہے۔ سائز تین انچ لمبا اور دو انچ چوڑا اور ایک انچ موٹا ہوتا ہے۔ بالا حصہ چوڑا ہوتا ہے جس کو فنڈس کہتے ہیں۔ نچلا حصہ تنگ ہوتا ہے اس کو سرویکس کہتے ہیں۔ دونوں طرف دو نالیاں جاتی ہیں جن کو نلے فلاوپن ٹیوپ کہا جاتا ہے۔ انہی نالیوں کے ذریعے بیضہ دانی میں سے انڈا رحم میں آتا ہے۔ اس وقت اگر مرد کا مادہ تولید مل جائے تو حمل قرار پاتا ہے جو پورے نو مہینے جاری رہتا ہے۔ رحم میں بڑھنے گھٹنے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ دروانِ حمل بڑھتا رہتا ہے۔ بعد میں گھٹ کر اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔

نگار خانہ

ترمیم
  NODES
Done 1