سینہ بند
سینہ بند (جسے عام بول چال میں برا بھی کہا جاتا ہے) ایک زنانہ لباس ہے جو پستانوں کو ڈھانکنے، انھیں اوپر رکھنے اور ابھارنے کا کام کرتا ہے۔ سینہ بند اصلاً مغربی لباس ہے جہاں سے دنیا بھر میں اس کا استعمال عام ہوا۔ قبل ازیں مغربی خواتین کورسیٹ پہنا کرتی تھی، انیسویں صدی کے اواخر میں سینہ بند ایجاد ہوا اور آہستہ آہستہ اس کا چلن بڑھتا گیا۔
سینہ پوشی کے لیے برصغیر کی خواتین انگیا یا چولی پہنا کرتی تھیں جو لمبائی میں مغربی کورسیٹ کی طرح ہوتا لیکن اس میں چھوٹی آستین بھی ہوا کرتی تھیں۔ رینوکا ناتھ کی تحقیق کے مطابق، انگیا کرتی کی ایجاد اورنگ زیب عالمگیر کی بیٹی زیب النساء نے کی تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیم- زنانہ زیر جامہ (Lingerie)