غصہ، غیظ یا غضب (انگریزی: Anger) ایک شدید جذبہ ہے۔ اس میں ایک سخت اضطراب آمیز اور غیر دوستانہ رد عمل شامل ہوتا ہے جو کسی شخص کی جانب سے محسوس کردہ اشتعال انگیزی، جذباتی مجروحیت یا دھمکی پر مرکوز ہوتا ہے۔[1] غصہ اس وقت ہو سکتا ہے جب ایک شخص یہ محسوس کرے کسی کی شخصی حد بندی کو پامال کیا جا رہا ہے یا جانے والا ہے۔ کچھ لوگوں کے پاس ایک آموختہ رجحان ہوتا ہے کہ وہ غصے کو جھیلنے کے کے لیے انتقام سے کام لیتے ہیں۔ ریمنڈ نوواکو جو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اروین میں 1975ء سے اس موضوع پر اچھا خاصا مواد تیار کر چکے ہیں، غصے کو تین زمروں میں بند کرتے ہیں:

  • شعوری (جائزے)
  • خوابی-حالاتی (تناؤ اور احتجاجی کیفیت)
  • برتاؤ سے متعلق (لا تعلقی اور مخاصمت)
سورج کی تمازت اور اس سے نمایاں دھوپ اور گرمی کو غصے کے شدید رد عمل کے طور پر دکھانے والی ایک تصویر

[2]

چہروں پر غصہ کی کیفیت

ولیم دے فُور جو غصے کے نظم کا مصنف ہے، غصے کو ایک پریشر کوکر سے تشبیہ دیتا ہے: ہم صرف اپنے غصے کے خلاف دباؤ ایک محدود وقت کے لیے کر سکتے ہیں، جس کے بعد وہ دھماکا کر جاتا ہے۔

غصے کے وجوہ

ترمیم

مختلف مکاتب فکر کے لوگ اور ماہرین کے غصے کے الگ الگ وجوہ لکھ اور بیان کر چکے ہیں۔ ان میں سے کچھ علاقائی اور کچھ ثقافتی حیثیت کے حامل ہیں تو دوسری جانب کچھ عالمی سطح پر بھی درست ثابت ہوتے ہیں۔ ان ہی ماہرین میں پاکستان میں کراچی کے جناح اسپتال میں نفسیات اور اعصابیات کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی نے ’وائس آف امریکا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تجرباتی تجزیے کے طور پر کہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں میں قوت برداشت بہت کم ہو گئی ہے اور انھیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ غصہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ پانی کم پیتے ہیں۔ دوسری وجہ ان کے مطابق یہ ہے کہ لوگ ورزش نہیں کرتے، جبکہ میڈیا میں دکھایا جانے والا تشدد بھی اس کی ایک وجہ ہے۔[3] غصہ کے بارے میں ایک خیال یہ بھی ہے کہ وہ بنیادی طور پر انسانی بے بسی کا رد عمل ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sheila L. Videbeck (2006)۔ Psychiatric Mental Health Nursing (3rd ایڈیشن)۔ Lippincott Williams & Wilkins
  2. Raymond W. Novaco (1986)۔ "Anger as a Clinical and Social Problem"۔ در Robert J. Blanchard؛ D. Caroline Blanchard (مدیران)۔ Advances in the Study of Aggression۔ Academic Press۔ ج 2۔ ص 1–67۔ DOI:10.1016/b978-1-4831-9968-9.50002-x۔ ISBN:9781483199689۔ OCLC:899004162
  3. "کیا آپ کو غصہ آتا ہے؟"۔ وائس آف امریکہ اردو سروس۔ وائس آف امریکہ اردو سروس۔ جنوری 14، 2014ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 29، 2018ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |access-date= و|date= (معاونت)
  NODES
os 1