موتی مسجد
موتی مسجد موتی مسجد، لاہور سترہویں صدی کی مذہبی عمارتوں میں سے ایک ہے جو قلعہ لاہور کے اندر واقع عمارت ہے۔ اسے شہنشاہ شاہجہان نے تعمیر کروایایہ مسجد سفید سنگ مر مر سے بنائی گئی ہے۔ اس پر تین گنبد ہیں یہ پانچ محرابوں پر مشتمل ہے۔ مغلیہ دور کے زوال کے دوران لاہور پر سکھوں کا قبضہ ہوا تو انھوں نے اس مسجد کو مندر میں بدل دیا اس کا نام موتی مندر رکھاگیا رنجیت سنگھ نے یہاں خزانہ رکھنے کا حکم دیا۔ لوٹ مار اورسالانہ واجبات کی وصولی کی حاصل شدہ رقوم یہاں رکھی جاتی تھیں۔ انگریزدور میں یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی۔
موتی مسجد Moti Masjid | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 31°35′18″N 74°18′50″E / 31.58847°N 74.313787°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | لاہور |
صوبہ | پنجاب |
ملک | پاکستان |
سنہ تقدیس | 1630 |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | مغل |
سنہ تکمیل | 1635 |
تفصیلات | |
گنبد | 3 |
موتی مسجد کے نام سے دیگر مساجد مندرجہ ذیل ہیں۔
- موتی مسجد، آگرہ
- موتی مسجد، بھوپال
- موتی مسجد، دہلی
- موتی مسجد، کراچی