پمپا یا پامپا جنوبی امریکا کے وسیع میدانوں کو کہا جاتا ہے جہاں درخت نہیں ہیں لیکن چراگاہیں بکثرت موجود ہیں۔ کوئنچا زبان میں پمپا کا مطلب "میدان" ہے۔ جنوبی برازیل، یوراگوئے اور ارجنٹائن کے ان میدانوں میں مویشی خوب پالے جاتے ہیں۔ شمالی امریکا کے اسی قسم کے میدان "پریریز" کہلاتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا کے جنوب مشرق میں ایسے میدانوں کو "سوانا" کہا جاتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  NODES