ڈیورنڈ لائن
ڈیورنڈ لائن کا معاہدہ اس وقت ہوا جب افغانستان کے امیر عبدالرحمن کے بیٹے حبیب االلہ خان نے اسمار کے خان طہماش خان کی بیٹی کے ساتھ منگنی کردی اور اس دوران رخصتی کے نام پر امیر عبدالرحمان کے وفاداروں نے جون 1892ء میں اسمار کے علاقے پر قبضہ کر لیا تاریخی شواہد کے مطابق اسمار اس وقت باجوڑ ضلع کا علاقہ تھا۔ جب امیر عبدالرحمن نے اسمار پر قبضہ کیا تو موٹمر ڈیورنڈ اس وقت سیکرٹری خارجہ تھا۔ انھوں نے اس وقت کے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا کہ افغانستان نے باجوڑ پر قبضہ کر لیا ہے اور آپ سو رہے ہیں۔ اس دوران 26 جون 1892ء کو وائسرائے ہند نے امیر عبدالرحمان کو خط لکھا اور ان پر واضح کیا کہ جب تک افغانستان اسمار کا علاقہ کو خالی نہیں کرے گا اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا ۔ بعد میں مورٹمیر ڈیورنڈ نے یہ علاقہ افغانستان کے حوالہ کر دیا۔ اسی طرح افغانستان اور برطانوی ہند کے درمیان معاہدہ ڈیورنڈ پر دستخط کرنے کے لیے راستہ ہموار ہو گیا۔
ڈیورنڈ لائن | |
---|---|
Durand Line border map marked in red. | |
Characteristics | |
ممالک | افغانستان پاکستان |
لمبائی | 2,670 کلومیٹر (8,760,000 فٹ) |
تاریخ | |
تاسیس | 12 نومبر 1893 |
Signing of the Durand Line Agreement at the end of the first phase of the دوسری انگریز افغان جنگ | |
موجودہ صورت | 8 اگست 1919 |
1919 کا اینگلو افغان معاہدہ ratified at the end of the تیسری اینگلو-افغان جنگ. | |
Treaties | Treaty of Gandamak, Durand Line Agreement, 1919 کا اینگلو افغان معاہدہ |
یوں نومبر 1893ء میں دونوں حکومتوں کے مابین مستقل معاہدہ ہوا۔ جس کے بدلے برطانیہ کی حکومت نے امیر عبدالرحمن خان کو انعامات سے بھی نوازا اور سرحد کا تعین کر دیا گیا۔ جو ڈیورنڈ لائن (Durand Line) یا خط ڈیورنڈ کے نام سے موسوم ہے۔ اس کے مطابق واخان کافرستان کا کچھ حصہ نورستان، اسمار، موہمند لال پورہ اور وزیرستان کا کچھ علاقہ افغانستان کا حصہ قرار پایا اور افغانستان استانیہ ،چمن، نوچغائی، بقیہ وزیرستان، بلند خیل ،کرم، باجوڑ، سوات، بنیر، دیر، چلاس اور چترال پر اپنے دعوے سے معاہدہ کے مطابق دستبردار ہو گیا۔
14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا، پاکستان کی حکومت نے اپنے آپ کو برطانيہ کا اصلی وارث سمجھتے ہوئے یہ معاہدہ برقرار رکھا۔ اب جبکہ افغانستان روس اور امریکا کے جنگ کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور معیشت زبوں حالی کا شکار ہے تو دوسری طرف پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے لگا ہے، جبکہ پاکستان کی دشمن قوتیں افغانستان کو اکسانے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں اور ایک دفعہ پھر ڈیورنڈ لائن کو متنازع بنانے کی کوشش ہو رہی ہے. کابل کی حکومت نے خط ڈیورنڈ کی موجودہ حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور یہ دعوی کیا کہ دریائے اٹک تک کا علاقہ کابل کی فرماں روائی میں ہے۔ کیونکہ بقول اس کے اس علاقے کے لوگ افغانوں کے ہم نسل پشتون تھے اور ہم زبان تھے۔ جب کہ سکھوں کے دور سے پہلے تک یہ علاقہ افغانستان کا علاقہ شمار کیا جاتا تھا۔