سانسی زبان
سانسی زبان یا کبوترا زبان ایک ہند -آرائی زبان ہے، جو پاکستان اور بھارت میں بولی جاتی ہے۔ یہ زبان بہت حد تک سندھی، مارواڑی، سنتالی اور سنسکرت سے ملتی جلتی ہے۔ یا یوں کہاں جائے کہ یہ ایک قدیم زبان ہے جو مختلف ثقافتوں کے افراد کے یکجا ہو جانے کے بعد ایک نئی شکل میں دنیا کے سامنے آئی۔ مورخین کا خیال ہے کہ یہ زبان تقریباً ایک ہزار سالوں سے مختلف اسفار میں رہی اور برصغیر کے عظیم صحرا ،صحرائے تھر اور راجستھان کے گرد و نواح میں ایک نئی شکل میں پروان چڑھی، فی الحال یہ زبان پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ ، نارو ، ڈھورو اور کنری میں بولی جاتی ہے جبکہ موجودہ بھارت کے جنوبی علاقے جو پاکستان کے صوبہ سندھ سے ملتے ہیں کے بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ زبان بھارتی گجرات اور راجستھان میں آباد بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ پاکستان میں اس زبان کو بولنے والے تقریباً ہندو مت سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد بہت کم ہے، ایک اندازے کے مطابق کبوترا زبان بولنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔
سانسی | |
---|---|
Sansiboli | |
مقامی | بھارت |
علاقہ | راجستھان |
نسلیت | سانسی |
مقامی متکلمین | 80,000 (2000–2002)e18 |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | کوئی ایک: ssi – Sansi kbu – Kabutra |
گلوٹولاگ | sans1271 Sansi[1]kabu1254 Kabutra[2] |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ہیمر اسٹورم، ہرالڈ؛ فورکل، رابرٹ؛ ہاسپلمتھ، مارٹن، مدیران (2017ء)۔ "Sansi"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری
{{حوالہ کتاب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف|chapterurl=
|chapterurl=
تم تجاهله يقترح استخدام|مسار الفصل=
(معاونت) - ↑ ہیمر اسٹورم، ہرالڈ؛ فورکل، رابرٹ؛ ہاسپلمتھ، مارٹن، مدیران (2017ء)۔ "Kabutra"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری
{{حوالہ کتاب}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف|chapterurl=
|chapterurl=
تم تجاهله يقترح استخدام|مسار الفصل=
(معاونت)