قدیمی اور تحریک آزادی کی مر کزی درگاہ ہالیجی شریف، اس درگاہ کے بانی اور تحریک آزادی کے اولین مجاہد’’پیر حماداللہ ہالیجوی ‘‘ تھے۔ہالجی شریف ، ضلع سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں واقع ہے۔ ضلع سکھر سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر پنو عاقل کا شہر واقع ہے ،اس سے 10کلومیٹر کے فاصلے پر قومی شاہراہ پر ہالیجی شریف کا روحانی مرکز واقع ہے۔ ایک روایت کے مطابق اس علاقے میں ہالیجی کے نام سے قدیم دور میں ایک وادی تھی جس کے نام سے یہ علاقہ موسوم ہوااور آج اس وادی کے نام پر اس قریہ اور بستی کا نام بھی ہا لیجی شریف مشہور ہوا۔ اس کا تلفظ ’’’ہا لے جی ‘‘ ہے۔بہر حال اس کی وجہ تسمیہ کچھ بھی ہو مگریہ ایک گمنام گائوں اور وادی تھی جس کو پہلے کو ئی بھی نہیں جا نتا تھا پھر اچا نک دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگوں کے قدم اس طرف بڑھ رہے ہیں اس کی شہرت پھیلتی گئی۔یہاں پہلے کو ئی سڑک نہیں تھی مگر ہالیجی شریف کے وجود میں آنے کے بعد یہاں پختہ سڑک بن گئی جس پرلوگوں کی آمدورفت شروع ہوئی اور یہاں بڑی تعداد میں گاڑیاں چلنے لگیں ۔

ہالیجی شریف میں تجلیات الٰہی کامرکز ہے جہاں پر مخلوق پروانوں کی طرح رخ کر تی ہے۔ درا صل یہ ایسی خانقاہیں اور صوفیائے کرام ایسے بھی ہو تے ہیں جو مرجع خلا ئق ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے قلوب کو اپنے ولی کی طرف رو حا نیت کی ترقی کے لیے موڑ دیتا ہے۔نامور ادیب اور پروفیسر سر ور سیف اور نا مور محقق استاد فضل اللہ مہیسر کی را ئے یہ ہے کہ اس وادی اور مقام کو یہ بھی خصوصیتحاصلہے اس کے بانی اور موجد ’ ’پیر حمادللہ ‘ؒ‘ تھے جو وقت کے ایک اہل اللہ اور ولی تھے ان کے رو حا نی سلسلے کی کڑیاں سندھ کی مشہور رو حا نی خانقاہوں سے ملتی ہیں جن میں پیر جو گوٹھ ،بھرچونڈی شریف ، سو ئی شریف اور امروٹ شریف سے شامل ہیں۔پیر حماداللہ بن میاں محمود بن حماداللہ کا خا ندان اصلاً راجستھان سے تعلق رکھتا تھا۔ اجمیر میں کہیں بو دو باش تھی، سندھ میں یہ خاندان ’’ انڈ ھڑ ‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ سا تویں صدی میں میاں مو سیٰ نواب ؒ مشہور سہروردی بزرگ حضرت شیخ [[بہاالدین زکریا ملتانی] ؒؒ] کے بھانجے اور خلیفہ تھے اسی وجہ سے اس قوم کا روحانی تعلق ملتان سے ہے اور یہ تعلق اب بھی کسی نہ کسی صورت میں قائم ہے

ھالیجی شریف عارف باللہ حضرت حماداللہ ہالیجوی صاحب کی محنت اور کوشش سے شرک و بدعت اور جہالت کی تاریکیوں سے نکل کر رشد و ھدایت اور علم کا مرکز بن چکی ہے ہالیجی کی سرزمین پر صرف صوفیا کرام نے ہی جنم نہیں لیا بلکہ علم کے شہسواروں نے بھی اس دھرتی پر جنم لیا ہے جن میں جامع المعقول والمنقول استاد العلما ٕ فاضل دیوبند (١٣٥٩ھ)شیخ الحدیث حضرت مولانا قطب الدین انڈھڑ ھالیجوی اور ان کے بھانجے اور شاگرد رشید صرف و نحو منطق و فلسفہ کے ماہر استاد العلما ٕ استادالحدیث جامعہ علوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی حضرت مولانا مفتی عبد الرؤف انڈھڑ ھالیجوی سرفہرست ہیں جن پر ھالیجی کی سرزمین کو رہتی دنیا تک ناز رہے گا

  NODES