آہنی پردہ
آہنی پردہ (انگریزی: Iron Curtain) دوسری جنگ عظیم کے خاتمے 1945ء سے سرد جنگ کے خاتمے 1991ء تک یورپ کی دو نظریاتی و طبعی سرحدوں کی علامت تھا۔ آہنی پردے کے دونوں جانب ریاستوں نے بین الاقوامی اقتصادی اور عسکری اتحاد قائم کیے :
- مشرق کی جانب باہمی اقتصادی معاونت کی انجمن (Council for Mutual Economic Assistance) اور وارسا معاہدہ (Warsaw Pact)، جس میں سوویت اتحاد دونوں معاہدوں کا اہم رکن تھا
- جنوب اور مغرب کی جانب یورپی برادری (European Community) اور شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (North Atlantic Treaty Organization)، جس کا اہم عسکری قائد ریاستہائے متحدہ امریکا تھا۔
آہنی پردے نے مشرقی و مغربی یورپ کے ممالک کے درمیان دفاعی سرحد کی صورت اختیار کر لی تھی جس کی سب سے اعلیٰ مثال دیوار برلن تھی، جو طویل عرصے تک اس آہنی پردے کی علامت بنی رہی۔
خاتمہ
ترمیمآہنی پردے کے خاتمے کا آغاز 1989ء کے موسم گرما میں ہنگری سے ہوا، جب 11 ستمبر کو مشرقی جرمنی کے ہزاروں باشندوں نے ہنگری کے راستے مغربی جرمنی ہجرت کا آغاز کیا، جو دیوار برلن کے انہدام کا پیش خیمہ بنی۔
آہنی پردے کی اصطلاح پہلی مرتبہ برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل 5 مارچ 1946ء کو استعمال کی تھی۔
نگار خانہ
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر آہنی پردہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |