اشر ذوی ہرش گینسبرگ (18 اگست 1856ء — 2 جنوری 1927ء) جو اصلاً اپنے عبرانی اور قلمی نام احد ہعام (عبرانی: اאחד העם، لفظی معنیٰ: "لوگوں میں سے ایک"، ماخوذ از پیدائش 26:10) سے معروف ہے، ایک عبرانی مقالہ نویس اور قیام اسرائیل سے قبل کے اولین صیہونی مفکروں میں سے ایک تھا۔ اسے ثقافتی صیہونیت کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل میں یہودی "روحانی مرکز" کے اپنے سیکولر نقطہ نظر کے مطابق اس نے تھیوڈور ہرتزل کی مخالفت کی۔ سیاسی صیہونیت کے بانی تھیوڈور ہرتزل کے برعکس احد ہعام نے "یہود کے لیے ریاست کی جدوجہد کی نہ کہ صرف یہودیوں کی ریاست کے لیے"۔ [2]

احد ہعام
احد ہعام (اشر گنسبرگ)
احد ہعام(اشر گنسبرگ)
پیدائشاشر ذوی ہرش گنسبرگ
18 اگست 1856ء(1856ء-08-18)
اسکویرا، کیو گورنرت، روسی سلطنت
وفاتجنوری 2، 1927(1927-10-20) (عمر  70 سال)
تل ابیب، انتداب فلسطین
پیشہمقالہ نویس، صحافی
ادبی تحریکأحباءِ صہیون
شریک حیاتریوکے[1]

سوانح عمری

ترمیم

اشر ذوی ہرش گنسبرگ (احد ہعام) یوکرین کے شہر اسکویرا ،روسی سلطنت کے کیو گورنرت (موجودہ یوکرین ) میں خوش حال ، نیک حسیدی یہودی والدین کے یہاں پیدا ہوئے ۔ آٹھ سال کی عمر میں، انھوں نے از خود روسی سیکھنی اور پڑھنی شروع کی۔ ان کے والد، یسعیاہ نے ، بارہ برس کی عمر میں انھیں ہیدر بھیجا۔ جب یسعیاہ کیو ضلع کے ایک گاؤں میں ایک بڑی آبادی کے منتظم بنے، تو وہاں وہ اپنا خاندان کو اور اپنے بیٹے احد ہعام کے لیے نجی معلم لے گئے، جس نے پڑھائی میں اعلی مقام حاصل کیا ۔ گنسبرگ راسخ العقیدہ یہودیت کی غطریسیت کے نقاد تھے لیکن وہ اس کی ثقافتی ورثہ، خاص طور پر یہود کے اخلاقی نظریات سے وفادار رہے۔ [3]

1908ء میں، فلسطین سے واپسی پر ، گینسبرگ وئسٹزکی چائے کمپنی کے دفتر کا انتظام سنبھالنے کے لیے لندن منتقل ہوئے۔ وہ 1922ء کے آغاز میں تل ابیب میں آباد ہوئے، جہاں انھوں نے 1926ء تک شہرکے انجمن کی مختار ذیلی مجلس کے ایک رکن کے طور پر کام کیا۔ بیمار صحت کی وجہ سے ، گینسبرگ کا وہاں 1927ء میں انتقال ہوا۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Steven J. Zipperstein۔ "Ahad Ha-Am"۔ YIVO۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جنوری 2018 
  2. The Jewish State and Jewish Problem، 1897 
  3. ^ ا ب Encyclopedia of Zionism and Israel, vol. 1, Ahad Ha'am, New York, 1971, pp. 13–14
  NODES