ارمچی
اُرُمچی (اویغور: ئۈرۈمچی، سادہ چینی: 乌鲁木齐، روایتی چینی: 烏魯木齊) شمال مغربی چین کے صوبہ سنکیانگ کا دار الحکومت ہے۔ یہ قازقستان کی سرحد کے قریب تیل کی دولت سے مالا مال خطے کا صنعتی و ثقافتی مرکز ہے۔ 2007ء کے اندازے کے مطابق شہر کی آبادی 15 لاکھ 90 ہزار ہے۔
یہ مضمون اویغور متن پر مشتمل ہے۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو اویغور متن کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ |
乌鲁木齐市 · ئۈرۈمچى شەھىرى | |
---|---|
پریفیکچر سطح شہر | |
ارومچی شہر کے مختلف منظر، سب سے اوپر ارومچی کے مرکزی کاروباری علاقے کا ایک طائرانہ منظر، نیچے بائیں جانب سرخ پہاڑ (ہانگ شان) اور دائیں جانب ارومچی کا شبینہ بازار اور نیچے ارومچی سے کوہ تیان شان کا ایک منظر | |
ارومچی (سرخ) سنکیانگ (نارنجی) میں | |
ملک | عوامی جمہوریہ چین |
علاقہ | سنکیانگ |
کاؤنٹی سطح تقسیم | 8 |
حکومت | |
• سی پی سی کمیٹی سیکرٹری | ژو ہالون[1] |
• میئر | جرلا حسام الدین (zh / جەرۇللاھ ھېسامىدىن) |
رقبہ | |
• پریفیکچر سطح شہر | 14,577 کلومیٹر2 (5,628 میل مربع) |
• شہری | 10,245 کلومیٹر2 (3,956 میل مربع) |
• میٹرو | 5,057 کلومیٹر2 (1,953 میل مربع) |
آبادی (2010 مردم شماری) | |
• پریفیکچر سطح شہر | 3,112,559 |
• کثافت | 210/کلومیٹر2 (550/میل مربع) |
• شہری | 3,029,372 |
• شہری کثافت | 300/کلومیٹر2 (770/میل مربع) |
• میٹرو | 2,988,715 |
• میٹرو کثافت | 590/کلومیٹر2 (1,500/میل مربع) |
منطقۂ وقت | ازروئے قانون: چین معیاری (UTC+8) درحقیقت: ارومچی وقت (UTC+6) |
ڈاک رمز | 830000 |
ٹیلی فون کوڈ | 991 |
لائسنس پلیٹ سابقے | 新A |
خام ملکی پیداوار (2013) | CNY 240 بلین US $38.63 بلین |
خام ملکی پیداوار فی کس | CNY 68,691 US $11,057 |
آیزو 3166-2 | CN-65-01 |
ویب سائٹ | www.urumqi.gov.cn (چینی میں) |
ارمچی | |||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ارومچی چینی زبان میں | |||||||||||||||||
ارومچی اویغور زبان میں | |||||||||||||||||
چینی نام | |||||||||||||||||
سادہ چینی | 乌鲁木齐 | ||||||||||||||||
روایتی چینی | 烏魯木齊 | ||||||||||||||||
ہانیو پنین | Wūlǔmùqí | ||||||||||||||||
لغوی معنی | beautiful pasture (in Mongolian) | ||||||||||||||||
| |||||||||||||||||
Dihua | |||||||||||||||||
چینی | 迪化 | ||||||||||||||||
لغوی معنی | To Enlighten | ||||||||||||||||
| |||||||||||||||||
منگولیائی نام | |||||||||||||||||
منگولیائی سیریلک | Өрөмч | ||||||||||||||||
منگولیائی نص | ᠥᠷᠥᠮᠴᠢ | ||||||||||||||||
اویغور نام | |||||||||||||||||
اویغور | ئۈرۈمچى
| ||||||||||||||||
|
یہ کوہ تیان شان کے شمالی دامن میں سطح سمندر سے 3 ہزار فٹ (900 میٹر) کی بلندی پر ایک زرخیز نخلستان میں قدیم شاہراہ ریشم پر واقع ہے اور وسط ایشیا میں ایک اہم حیثیت کا حامل رہا ہے۔
یہاں کی صنعتوں میں لوہا، سیمنٹ، زرعی مشینری، کیمیائی مادے اور پارچہ جات تیار کیے جاتے ہیں۔ کوئلہ اور خام لوہے کے ذخائر قریب ہی پائے جاتے ہیں۔
اس کی بیشتر آبادی ہان نسل کے چینی باشندوں پر مشتمل ہے جبکہ ترک قبیلے اویغور مسلمان باشندے سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ علاوہ ازیں قازق اور کرغز اقلیت بھی پائی جاتی ہے۔
اس شہر کی مساجد آج بھی اسلام کے واضح اثرات کی گواہی دیتی ہیں۔ یہاں جامعہ سنکیانگ بھی واقع ہے۔
تاریخ
ترمیمہان (206 قبل مسیح – 220ء) اور تانگ خاندانوں (618ء – 907ء) کی حکومتوں کے بعد یہاں مسلمانوں نے آٹھویں صدی میں قدم رکھا اور 1760ء میں مشرقی ترکستان پر چینی قبضے تک یہاں مسلمانوں کی حکومت رہی۔ 1884ء میں شہر کو نو تشکیل شدہ صوبہ سنکیانگ کا دار الحکومت بنایا گیا۔ 1763ء کے بعد سے اس کا باضابطہ چینی نام دیکھوا تھا لیکن 1954ء میں اسے ارومچی کا نام دیا گیا جو عام طور پر معروف تھا۔ 1955ء میں اسے سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کا دار الحکومت بنایا گیا۔ 1955ء میں تیل کے ذخائر کی دریافت کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر صنعتی ترقی ہوئی ہے۔
جولائی 2009ء میں سنکیانگ میں یہ شہر مسلم چینی فسادات، جسے ہان-اویغور فسادات قرار دیا جاتا ہے، کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد مارے گئے۔
جڑواں شہر
ترمیمویکی ذخائر پر ارمچی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Urumqi party chief, Xinjiang police chief sacked"۔ شینہوا نیوز ایجنسی۔ 5 September 2009۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2009