اسٹیڈیم یا مدرج (تلفظ: مُدَر + رَج / انگریزی: stadium) اپنے فی زمانہ مفہوم میں عموماً ایک ایسے مقام کو کہا جاتا ہے کہ جہاں کسی بھی قسم کا کوئی مظاہرہ یا نمائشِ فن و ہنر و علم کی جاتی ہو اور اس کے چہار اطراف ناظرین و سامعین کے نشست ہونے کو ایک درجہ وار سلسلۂ کراسی یوں لگایا گیا ہوتا ہے کے ہر پچھلی آنے والی کرسی کو اپنے سے اگلی کرسی پر اونچائی میں قریباً 12 تا 15 پوروں (inchs) کی سبقت حاصل ہوتی ہے۔[1] تاکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ناظر کے لیے آگے نشستہ ناظر، مشاہدے میں مخل نا بن سکے۔ stadium کے لیے اردو میں متعدد عام الفاظ جیسے بازی گاہ، کھیل کا میدان یا ورزش گاہ و تماشا گاہ پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے ہر کوئی اپنا اپنا الگ انگریزی متبادل رکھتا ہے اور عربی اور اردو کی لغات میں stadium کے لیے مدرج کا لفظ ہی اختیار کیا جاتا ہے[2]

اسٹیڈیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایوان عکس اور مدرج کی نشستوں میں موازنے کا بیان
  2. ایک آن لائن اردو لغت میں لفظ مدرج کا اندراج
  NODES
Done 1