اصطخری

عباسی دور کے جغرافیہ دان

ان کا نام ابو القاسم ابراہیم بن محمد الفارسی الاصطخری ہے، الکرخی کہلاتے ہیں، اصطخر میں پیدا ہوئے اور اسی سے منسوب ہوئے، ”کشف الظنون“ میں ان کا نام ابو زید محمد بن سہل البلخی درج ہے جبکہ دائرہ المعارف الاسلامیہ میں ابو اسحق ابراہیم بن محمد الفارسی درج ہے، ان کا زمانہ چوتھی صدی ہجری کی پہلی دہائی بتایا جاتا ہے، کوئی 349ھ کو شہرت پائی، ممالک کی خبر رکھنے کے شوق تھا، چنانچہ سیاحت پر نکل کھڑے ہوئے اور ہندوستان تک پہنچے اور پھر بحر اٹلانٹک تک گئے اور اپنے اس سفر میں بہت سارے سائنسدانوں سے ملے۔

ان کے زمانے میں علمِ جغرافیہ کا کوئی مصدر نہیں تھا چنانچہ اسے حوالے سے وہ پہلے مسلمان عربی جغرافیہ دان تھے جنھوں نے اس باب میں کچھ تصنیف کیا، ان کی جغرافیائی تصانیف ان کے اپنے مشاہدات پر مبنی ہیں، بعض اوقات انھوں نے اس ضمن میں بطلیموس سے بھی نقل کیا ہے، ان کی تصانیف کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہو چکی ہیں، ان کی تصانیف میں سے ہم تک صرف دو کتابیں پہنچی ہیں، پہلی کتاب ”صور الاقالیم“ ہے جو انھوں نے ابو زید البلخی کے نام سے لکھی ہے اور دوسری ”مسالک الممالک“ ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  NODES