اعتدال خریفی
اعتدال خریفی (انگریزی: September Equinox) وہ لمحہ ہے جب سورج جنوب کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔ تقویمی سال اور موسمی سال کے فرق کی وجہ سے اعتدال خریفی 21 ستمبر سے 24 ستمبر کے درمیان (23 ستمبر) واقع ہوتا ہے۔ خط استوا پر اعتدالین کے وقت سورج عین مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور عین مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ اعتدال خریفی سے پہلے سورج شمال مشرقی جانب طلوع اور غروب ہوتا ہے اور اعتدال خریفی کے بعد جنوب مشرقی جانب طلوع اور غروب ہوتا ہے۔شمالی نصف کرہ میں اعتدال خریفی موسم گرما کا اختتام اور خزاں کی آمد کی علامت ہے جبکہ جنوبی نصف کرہ میں اعتدال خریفی موسم سرما کا اختتام اور بہار کی آمد کی علامت ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Defining Seasons". ٹائم اینڈ ڈیٹ (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-24. Retrieved 2017-09-21.