اپارتھائیڈ
اپارتھائیڈ جنوبی افریقا میں ایک سیاسی نظام تھا جو بیسویں صدی میں 1940ء سے 1980ء تک نافذ رہا۔ اس نظام میں جنوبی افریقا کے لوگوں کو نسلی اعتبار سے تقسیم کیا گیا۔ اگرچہ سیاہ فام لوگ ملک میں زیادہ تھے لیکن اس کے باوجود سفید فام لوگوں کی کم تر تعداد نے ان پر حکمرانی قائم کی۔ یہ نسل پرست نظام 1994ء میں جنوبی افریقا سے ختم کر دیا گیا۔ اس نسل پرست حکومت کا آخری صدر فریڈرک ولیم ڈی کلارک تھا۔ اس حکومت کے خاتمے کے بعد سب سے پہلے غیر سفید فام صدر نیلسن منڈیلا تھے۔ ان کی کوششوں کے لیے انھیں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔
ویکی ذخائر پر اپارتھائیڈ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |