اڈیپس (انگریزی: Oedipus)،یونانی دیو مالا کا ایک المیہ کردار ہے۔ لئیس شاہ تھیبس کا بیٹا۔ جو اپیکاسٹا کے بطن سے پیدا ہوا۔ بعد کے مصنفین نے اپیکاسٹا کو جاکاسٹا سے تعبیر کیا ہے۔ لئیس کو ڈلفی کی پش گوئی سے معلوم ہو چکا تھا کہ کہ اُس کا بیٹا اسے مار ڈالے گا۔ لہٰذا جب اڈییپس پیدا ہوا تو اس کے پاؤں میں زنجیر ڈال کر کوہ کیتھرن کی چوٹی پر چھوڑ آیا۔ اڈیپس کو دیوتاؤں نے بچا لیا اور کورنتھ کے بے اولاد بادشاہ پولی بس نے اُسے گود لے لیا۔ اتفاقاً کسی مقام پر لیئس سے اُس کی مڈبھیڑ ہو گئی اور معمولی تکرار کے بعد اس نے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پھر وہ تھیبس آیا اور سفنکس کی پہیلی بوجھ کر اس کے ظلم و ستم سے وہاں کے لوگوں کو نجات دلائی۔ اور تھیبس کی بادشاہی انعام میں پائی۔ نیز اپنی ماں سے شادی کر لی۔ اوڈیسی کے علاوہ اس موضوع پر بے شمار ڈرامے اور کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ جن میں سوفو کلیز کے تین ڈرامے امتداد زمانہ سے باقی بچ گئے ہیں۔ یہ ڈرامے پانچویں صدی قبل مسیح میں لکھے گئے تھے۔

اڈیپس کے لغوی معنی معمے حل کرنے والا ہے۔ اسی سے اڈیپس تناقض ( Oedipus Complex) کی اصطلاح وضع ہوئی۔ جو آسٹریا کے محلل نفسی فرائڈ کے نزدیک وہ نفسی کیفیت ہے جس میں لڑکی کو باپ کی طرف اور لڑکے کو ماں کی طرف جنسی میلان ہوتا ہے۔

  NODES
os 1