ایمبر لن

فحش اداکارہ (پیدائش 1964)

ایمبر لن (تلفظ: اے م بر لِن) (پیدائشی نام: لاؤرا لِن ایلن؛ 3 ستمبر 1964) ایک امریکی فحش اداکارہ، عام اداکارہ، ریڈیو میزبان، ماڈل اور سٹرپر ہے۔

ایمبر لن
(انگریزی میں: Amber Lynn ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Laura Allen)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 3 ستمبر 1964ء (60 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اورنج   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ سبز   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سنہری   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 170 سنٹی میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 59 کلو گرام   ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ فحش اداکارہ ،  ماڈل ،  ادکارہ ،  فحش ماڈل ،  فلم اداکارہ ،  ویبکام ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ[4]  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

لِن کی پیدائش اورینج، کیلیفورنیا میں ایک ریٹائرڈ فضائیہ افسر کے ہاں ہوئی۔ وہ اپنے والدین کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ اس کے چار بڑے بھائی اور ایک بڑی بہن ہیں۔ اس کی بڑی بہن دو سال کی عمر میں ایک غیر تشخیص شدہ دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئی۔ لن کی عمر جب تین برس تھی تو اس کے والدین کی اس وقت طلاق ہو گئی جب یہ پتا چلا کہ اس کے والد کا ایک اور عورت کے ساتھ خفیہ خاندان تھا۔ اس کے کچھ ہی عرصہ بعد لن کا نروس بریک ڈاؤن ہو گیا اور اس کو لے پالک والدین کے پاس بھیج دیا گیا جہاں اس کو جسمانی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ سات برس کی عمر میں لن دوبارہ اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔ اس کے جلدی بعد ماں بیٹی کا ایک گاڑی کا حادثہ ہوا جس میں ماں موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ لن گاڑی سے باہر جا گری اور بچ گئی۔

لن اور اس کے بھائیوں کو اس کے باپ کے حوالے کر دیا گیا جہاں وہ اپنے سگے اور سوتیلے بھائیوں کے ساتھ رہنے لگی۔ وہاں ایک گھر میں 8 لڑکے اور لِن اکیلی لڑکی تھی۔ لن کی عمر گیارہ برس تھی جب اس کا باپ کثرتِ شراب نوشی کے باعث انتقال کر گیا۔

عملی زندگی

ترمیم

ایمبر لِن نے 1980 کی دہائی کے آغاز میں بکینی ماڈل کے طور پر ابتدا کی۔ اس کے بعد پینٹ ہاؤس، ہسلر، شیک، ہائی سوسائیٹی اور کلب نامی رسالوں کے لیے عریاں ماڈلنگ کی۔ لِن کا فحش فلموں میں آغاز 1983 میں بابی ہالینڈر کی فلم 'پرسنل ٹچ 3' میں کریگ رابرٹس کے ساتھ ایک منظر سے ہوا۔ 1983 میں اپنی عریاں تصاویر کی پینٹ ہاؤس میں اشاعت کے جلدی بعد لِن ایک کہنہ مشق ہدایتکار کے پاس آڈیشن کے لیے گئی۔ ہدایتکار نے لِن کی گھبراہٹ دور کرنے کے لیے اسے کوکین کی پیشکش کی جو اس نے پائپ کے ساتھ پی۔ یہ اس کا اِس نشے سے پہلا واسطہ تھا۔ اس احساس کو بعد ازاں لِن نے کچھ ان الفاظ میں بیان کیا، "یہ ایسے تھا جیسے پرندے گا رہے ہیں۔ روشنی میں زیادہ چمک ہے۔ اچانک ہی میں ایک دبلی گھبرائی ہوئی ٹینیجر نہیں ہوں۔ میں سوچتی ہوں، 'ارے واہ!'" وہ 2000 سے منشیات سے پاک ہے اور منشیات اور شراب کے عادی لوگوں کے علاج کے لیے کام بھی کرتی ہے۔

لِن وہ پہلی فنکارہ ہے جس نے فحش کاراؤں کے لیے رقاص طائفوں کا آغاز کیا، جس کے لیے اس کی کامیابوں کو امریکا اور کنیڈا میں تسلیم بھی کیا گیا۔ لِن سٹرپ کلب کی صنعت میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والی فنکارہ تھی جو ایک ہفتے کا 32000 ڈالر کماتی تھی۔ 1995 میں سن سٹی انٹر ٹینمنٹ کی فلم بیب واچ 3 اور 4 میں کام کے لیے لِن کو 20000 ڈالر ادا کیے گئے۔ 'بیب واچ' نامی فلموں کا سلسلہ امریکی ڈرامے 'بے واچ' کی فحش پیروڈی تھا۔ 'بے واچ' کی مرکزی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا دعوی ہے کہ اس کو این۔ بی۔ سی۔ جانب سے 'بے واچ' میں کام کرنے پر ایک دن کے 1500 ڈالر ادا کیے جاتے تھے۔ اس لحاظ لِن کی تنخواہ اینڈرسن سے دس گنا سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

ایمبر لِن نے ایسی فلموں میں بھی کام کیا ہے جو فحش فلموں کے زمرے میں نہیں آتیں جیسا کہ 'ایول آو دا نائیٹ (1985)' اور '52 پک-اپ (1986)'۔ اس کے علاوہ اس نے ٹی وی پروگراموں 'دا مین شو' اور 'ہوز جینا؟ (2018)' میں شرکت کی۔ 'دا کومنسکی میتھڈ (2019)' میں لِن نے مائیکل ڈگلس کے کردار کی 'خوابوں کی خاتون' کا کردار ادا کیا۔

لِن نے 'سیفر سیکس ان ایڈلٹ فلم انڈسٹری' یا 'بالغ فلمی صنعت میں زیادہ محفوظ جماع' نامی مجوزہ قانون کی مخالفت کی ہے۔ اس قانون کے تحت لاس اینجلس کاؤنٹی میں بننے والی فحش فلموں میں حقیقی جماع کے لیے کنڈوم کا استعمال لازمی ہو گا۔ ‏'یوتھ ایڈز فاؤنڈیشن' وہ پہلا خیراتی ادارہ ہے جس نے بالغ فلمی صنعت سے عطیات قبول کیے ہیں اور لِن اس ادارے سے 1992 سے منسلک رہی ہے۔

ذاتی زندگی

ترمیم

ایمبر لِن فحش اداکار بک ایڈمز کی بہن ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بہن بھائی نے بالغ فلمی صنعت میں اپنے خون کے رشتے کو کافی عرصہ خفیہ رکھا اور اس دوران کئی فلموں میں اکٹھے کام بھی کیا۔ ان کو اس راز سے اس وقت پردہ اٹھانا پڑا جب انھیں بتایا گیا کہ انھیں ایک منظر میں آپس میں جماع کے لیے بک کیا گیا ہے۔ تاہم ایمبر لِن اور بک ایڈمز کو چند فلمی مناظر میں ایک دوسرے کی موجودگی میں مکمل عریاں یا کسی اور کے ساتھ جماع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی دوسری فحش فلم کے دوران لِن کی ملاقات فحش اداکار جیمی گِلِس سے ہوئی جو ایک طویل نجی تعلق میں بدل گئی۔

لِن کا کوکین سے واسطہ ایک فحش فلم کے سیٹ پر اپنی عملی زندگی کے آغاز میں ہی پڑ گیا۔ بعد ازاں لِن کو کوکین کی لت پڑ گئی جو دو دہائیوں تک جاری رہی، تاہم وہ 2000 سے منشیات سے مکمل پاک ہے اور منشیات کے عادی لوگوں کو اس لت سے چھٹکارے میں مدد بھی دیتی ہے۔ لِن اس کے علاوہ مین سٹریم فلموں میں بھی اداکاری کرتی ہے، ویب کیم ماڈل ہے اور مہنگی جائیدادوں کی پراپرٹی ڈیلری کا کام کرتی ہے۔

ایمبر لِن ان چند مٹھی بھر فحش اداکاراؤں میں سے ہے جنھوں نے جان ہومز کے ساتھ فلم میں اس وقت جماع کیا جب ہومز اپنے ایڈز کے مرض سے واقف تھا۔ طبی ٹیسٹوں کے بعد لِن کو ایڈز سے پاک قرار دے دیا گیا اور فحش فلموں میں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.washingtonpost.com/archive/lifestyle/1997/10/26/face-off/5a20ba6f-f6c6-4c5b-8c97-775b5b55387e/ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 جون 2021
  2. ربط: https://www.imdb.com/name/nm0528606/ — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2019
  3. بنام: Amber Lynn — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/189192
  4. https://twitter.com/xxxamberlynns — اخذ شدہ بتاریخ: 7 ستمبر 2018
  NODES
twitter 1