بابی سٹار (انگریزی: Bobbi Starr) (پیدائش: 6 اپریل 1983) ایک امریکی فحش اداکارہ کا فلمی نام ہے۔

بابی سٹار 2010 اے۔ وی۔ این۔ ایکسپو کے موقع پر لاس ویگاس، نیواڈا میں

2011 اور 2013 میں اسے سی۔ این۔ بی۔ سی۔ نے 12 مشہور ترین فحش اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

سٹار ایول اینجل نامی کمپنی کے لیے بطور ہدایتکارہ کے بھی کام کرتی ہے اور اس نے اپنی پہلی فلم بابیز ورلڈ کے نام سے بنائی۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

بابی سٹار کی پیدائش اور پرورش سین ہوزے، کیلیفورنیا میں ہوئی۔ اس نے سین ہوزے سٹیٹ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈگری حاصل کی اور اوبو نامی موسیقی کا آلہ میں مہارت رکھتی ہے۔ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران سٹار نے آیا اور موسیقی کی نجی استانی کے طور پر کام کیا اور اپنی جامع کے مکتب موسیقی کی معاون لائیبریریين تھی۔

عملی زندگی

ترمیم

اس نے فحش نگاری کا آغاز 23 سال کی عمر میں کیا۔ اس کی کسی سے ملاقات ہوئی جس نے اسے سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں بالغ صنعت سے متعارف کروایا لیکن اس نے اس صنعت میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرنے میں ایک سال لگ گیا۔ اس کا ابتدائی کام بانڈیج اور سبمشن پر مبنی تھا جو اس نے چند انٹرنیٹ کی کمپنیوں کے لیے کیا۔ پھر اس نے لاس اینجلس کی کمپنیوں کے لیے مناظر فلمبند کروانے شروع کر دیے۔

سٹار مزید تعلیم حاصل کر کے ماہر نسوانیات بننا چاہتی ہے۔

  NODES