رابرٹ میکل ہینی "باب" جیمز (Robert McElhiney "Bob" James) دو بار گریمی اعزاز جیتے ہوئے پیانو نواز، کی بورڈ نواز، موسیقار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھیں مغربی موسیقی کی ملائم جاز نامی صنف کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی بجائے ہوئے سازینے اور ترتیب دی گئی موسیقی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو دوسرے موسیقار استعمال کر کے اپنی موسیقی کو سنوارتے ہیں اسے انگریزی میں سیمپلنگ (Sampling) کہا جاتا ہے

باب جیمز
ذاتی معلومات
پیدائش (1939-12-25) 25 دسمبر 1939 (عمر 84 برس)
تعلقمارشل, مسوری, ریاست ہائے متحدہ امریکہ
اصنافجاز
پیشےپیانو نواز, موسیقار, ریکارڈ پروڈیوسر
آلاتپیانو
سالہائے فعالیت1962–حال
ریکارڈ لیبلسی ٹی آئی ریکارڈز، تھاپن زی ریکارڈز، کوچ ریکارڈز، کولمبیا ریکارڈز،وارنر برادرز

حالات زندگی

ترمیم

باب جیمز نے چار سال کی عمر میں پیانو سیکھنا شروع کیا اور آٹھ سال کی عمر میں پہلی پرفارمنس دی۔ اور اپنی محنت اور لگن وہ مقام پایا کہ 1950ء سے 1956ء کے درمیاں موسیقی کے بہت زیادہ مقابلوں کی جیت اس کے حصے میں آئی۔ اس کے ساتھ ہی باب جیمز نے کئی موسیقی کے گروپوں کے ساتھ بجانا شروع کر دیا۔ سولہ سال کی عمر میں باب کو سولو بجانے کا پہلی بار موقع ملا۔ موسیقی بجانے کے ساتھ ساتھ باب نے اپنی تعلیم پر بھی توجہ دی اور موسیقی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ستر کی دہائی میں باب جیمز نے ملائم جاز کو ایک صنف کے طور پر منوانے کے لیے اس قدر کام کیا۔ کہ ملائم جاز کو متعارف کروانے کا سہرا اسے سر پر باندھا جانے لگا۔ اس دوران باب نے کئی موسیقی کی کمپنیوں کے توسط سے اپنے ریکارڈ جاری کیے اور 1974ء اسے تجارتی طور پر بہت کامیابی ملی۔ 1979ء میں باب کے ارل کلوُ (Earl Klugh) نامی دوست کے ساتھ بنائے گئے ون آن ون (One on One) البم کو گریمی اعزاز سے نوازا گیا۔ باب کے البمز کی ایک لمبی تفصیل ہے جو اس کے موسیقی کے ہنر کا اعتراف ہے۔ باب کو 2013ء میں اپنے دوست ڈیوڈ سین بورن (DavidSanborn) کے ساتھ مل کر ڈبل ویژن (Double Vision) نامی البم پر دوسری بار گریمی اعزاز سے نواز گیا۔ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے پیش نظر باب جیمز موسیقی کے نئے منصوبوں کو اب کم ہی ہاتھ لگاتے ہیں۔ پاکستانی نژاد دیا خان ان چند خوش نصیبوں میں سے ہے جنہیں اپنے البم کے لیے باب جیمز کی سنگت میسر آئی۔

بیرونی روابط

ترمیم
  NODES