بگ کرنچ (انگریزی: Big Crunch) کائنات کے اختتام کے حوالے سے ایک نظریہ ہے۔کائنات کے اختتام کے حوالے سے ایک نظریہ یہ ہے کہ کائنات ہمیشہ پھیلتی جائے گی اور ایک وقت ایسا آئے گا جب سارے ستارے ختم ہو جائیں گے اور نئے ستارے بننا بند ہو جائیں گے اور ایک ابدی اندھیرا چھا جائے گا۔دوسرا نظریہ یہ ہے کہ کائنات کا پھیلاو ایک خاص وقت میں رک جائے گا اور پھر ہر کہکشاں گریویٹی کی وجہ سے ایک نقطہ کی طرف واپس آئے گی اور کائنات کا سارا مادہ باہم اکھٹا ہو کر ایک نقطے میں سمٹ جائے گا جس کو بگ کرنچ (Big Crunch)کہتے ہیں۔بگ کرنچ کے مطابق کائنات کا مقدر اس کے کُل وزن پر مخصر ہے، اگر کائنات کا وزن ایک خاص مقررہ وزن سے زیادہ ہے تو اسے بالآخر سکڑ کر مسمار ہونا ہے، بصورتِ دیگر یہ ہمیشہ باہر کی جانب پھیلتی رہے گی۔

بگ کرنچ کے برتاؤ کی اینیمیشن


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  NODES