بینک کھاتہ (انگریزی: Bank account) ایک مالیاتی کھاتہ ہے ایک بینک اپنے ہر گاہک کے لیے رکھتا ہے۔ ایک بینک کھاتہ جمع کھاتہ، کریڈٹ کھاتہ یا کرنٹ کھاتہ یا کئی اور قسم کے کھاتہ ہو سکتا ہے جو مختلف بینک وقتًا فوقتًا فراہم کرتے ہیں۔ متبادل طور پر قرض کا بھی کھاتہ ممکن ہے، جس میں بینک کا کھاتے دار مقروض ہوتا ہے اور اپنے قرض کو سود کے ساتھ وہ بینک کو ادا کرتا ہے۔ بینک کے کھاتہ گیرندے انفرادی، خاندانی یا مشترکہ نیز تجارتی بھی ہو سکتے ہیں۔ انفرادی کھاتوں کی صورت میں بینک کا رابطہ راست طور پر اپنے گاہک سے ہوتا ہے۔ خاندانی یا مشترکہ کھاتے اس وقت بنائے جاتے ہیں جب دو فرد، جو عمومًا قریبی رشتہ رکھتے ہیں، بینک میں اپنا ایک مشترکہ کھاتہ رکھتے ہیں۔ اس کھاتے کو دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں مل کر چلاتے ہیں اور جمع رقم بھی اسی طرح نکال سکتے ہیں۔ ادارہ جاتی یا تجارتی کھاتے کسی تجارتی ادارے یا فلاحی / سماجی اداروں کے نام سے کھولے جاتے ہیں۔ بینک کھاتہ چلانے، خصوصًا پیسے کو نکالنے کا اختیار کسی ایک یا چند بر سر عہدہ لوگوں کو ہوتا رہتا ہے جو بدلتے رہتے ہیں۔ ہر بینک کے کاروبار میں کچھ تجارتی آلات ہوتے ہیں۔ ان میں چیک، ڈیمانڈ ڈرافٹ، ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، اوور ڈرافٹ، پاس بک، بینک اسٹیٹ منٹ وغیرہ ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  NODES