تحریر چوک (عربی: ميدان التحرير، انگریزی: Tahrir Square) قاہرہ کے وسط میں واقع ہے جس کا مصر کی انقلابی تحریکوں میں بڑا اہم کردار رہا ہے۔

معنی و مفہوم

ترمیم

مصر میں بولی جانے والی عربی میں تحریر کے معنی آزادی یا نجات کے ہیں۔

تاریخی پس منظر

ترمیم

انیسویں صدی عیسوی میں نہر سوئز تعمیر کرانے والے حکمران خدیو مصر اسماعیل پاشا کے نام کی مناسبت سے یہ چوک میدان اسماعیلہ کہلاتا تھا۔ تاہم انقلاب مصر 1919ء میں اہم مرکز کی حیثیت حاصل کرنے کے باعث اس کا نام آزادی چوک یا تحریر چوک رکھ دیا گیا لیکن سرکاری طور پر چوک کا یہ نام انقلاب مصر 1952ء کے بعد تجویز کیا گیاجو ابھی تک استعمال ہو رہا ہے۔

انقلاب مصر 2011ء میں یہی چوک مصری صدر حسنی مبارک کے طویل اقتدار کے خاتمے کا باعث بنا۔

محل وقوع

ترمیم

تحریر چوک کے اطراف میں مصر عجائب گھر، حکمراں جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر دفتر، عرب لیگ کا صدر دفتر، نیل ہلٹن ہوٹل، انٹر کانٹینینٹل ہوٹل اور امریکہ یونیورسٹی کا قاہرہ کا کیمپس واقع ہے۔ اس کے علاوہ مصری پارلیمنٹ، پیپلز اسمبلی اور 1950ء میں روس کی جانب سے بطور تحفہ بنائی گئی سرکاری دفاتر کی بلند و بالا عمارت موگاما بھی یہیں واقع ہے۔

  NODES