جان بل
اس کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
John Bull
انگریزوں کا روایتی نام۔ 1712 میں مصنف جان اربتھ ناٹ کا ایک ناول شائع ہوا جس کا عنوان تھا:
The Law is a Bottomless Pit
یہ ایک طنزیہ ناول تھا اور اس میں جان بُل نامی ایک کردار تھا جِس میں اُس زمانے کے ایک انگریز مرد کی ساری خصوصیات موجود تھیں۔ لیکن اس کردار کا حوالہ زیادہ تر انیسویں صدی کی تحریروں میں نظر آتا ہے، گویا اس کردار نے ایک عوامی صورت اختیار کرنے میں سو ڈیڑھ سو سال کا عرصہ لے لیا اور اصل شہرت اسے تب حاصل ہوئی جب اُنیسویں صدی کے وسط میں اسے اخباری خاکوں اور کارٹونوں میں جگہ ملی۔
1850 کے بعد انہی اخباری خاکوں اور کارٹونوں کی بدولت ’انگریز‘ کی نمائندگی کرنے والا یہ کردار یورپ، امریکا اور پھر ساری دُنیا میں مشہور ہو گیا۔