جنسی کھلونا یا سیکس کھلونا (انگریزی: sex toy) یا بلوغیت کا کھلونا ایک شے یا آلہ ہے جو خاص طور طور دیدہ و دانستہ جنسی لذت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے مقبول جنسی کھلونے انسانی اندام نہانی سے مشابہ بنائے جاتے ہیں اور ارتعاش پزیر اور غیر ارتعاش پزیر دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں (جیسے کہ ڈیلڈو)۔ اس لفظ میں سبھی بی ڈی ایس ایم کے آلات اور جنسی شہوانیت شامل ہے، تاہم ضبط حمل، کنڈوم، فحش ادب جیسے اشیا اس زمرے میں شامل نہیں ہیں۔ جنسی کھلونوں کو جنسی آلات (ٹولز) بھی کہا جاتا ہے جو جنسی لذت میں اضافہ کرتے ہیں۔ حالاں کہ ان کا استعمال لوگ کئی بار اکیلے میں کرتے ہیں، تاہم اکثر لوگ اپنے ساجھے دار کے ساتھ جنسی تعلق کو اور مزے دار بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ کسی زمانے میں جنسی کھلونے کو عجیب و غریب سنکی اور خاص لوگوں کے شوق کے طور پر سمجھا جاتا تھا۔ بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں آج بھی جنسی کھلونے کو خریدنے میں عوام کی جھجک حسب سابق برقرار ہے۔

مردانہ ذکر کی شکل کا ایک چمک دار پلیٹینم سے سجا جنسی آلہ

مغربی عوام میں مقبولیت

ترمیم

جنسی کھلونا جہاں کچھ ممالک میں عوام میں زیادہ مقبول نہیں ہیں، وہیں یہ ترقی یافتہ ممالک، بالخصوص مغربی ممالک میں بہت مقبول ہیں۔ یہاں عوام اور مشاہیر، دونوں یکساں طور پر جنسی کھلونوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ برطانیہ کی شہزادی ڈیانا نے جنسی لذت کے حصول کے لیے نومبر 1992ء میں ایک جنسی کھلونا خریدا تھا جسے وہ ہمیشہ اپنے پاس رکھتی تھیں، یہاں تک کہ بیرون ملک دوروں پر بھی اسے ساتھ لے جاتی تھیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم
2

حوالہ جات

ترمیم
  NODES