جوزف بلیک (16 اپریل 1728 - 6 دسمبر 1799) اسکاٹش ماہر طبیعیات اور کیمسٹ تھا، جو میگنیشیم، حرارت مخفی، حرارت اضافی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دریافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ سنہ 1756ء سے دس سال تک گلاسگو یونیورسٹی میں اناٹومی اور علم کیمیا کے پروفیسر رہے اور پھر 1766 سے ایڈنبرا یونیورسٹی میں طب اور علم کیمیا کے پروفیسر رہے، وہاں تیس سال سے زیادہ تدریس اور لیکچر دیتے رہے۔

جوزف بلیک کا چاک سے بنا نقش؛ جیمز ٹیسی، ہنٹیرین میوزیم، گلاسگو

یونیورسٹی آف ایڈنبرا اور گلاسگو یونیورسٹی دونوں میں علم کیمیاء کے شعبے کی عمارتوں کا نام بلیک کے نام پر رکھا گیا ہے۔

  NODES