جیک ما ین (چینی: 马云; پینین: Ma Yun، [mɑ̀ y̌n]؛[7] پیدائش 10 ستمبر، 1964ء)[8] ایک چینی کاروباری میگریٹ، سرمایہ کار اور فلاسفی ہیں۔ آپ علی بابا گروپ، کثیر الملکی ٹیکنالوجی کمپنی، کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔ اگست 2018ء کے مطابق، آپ $38.6 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے چین کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک تھے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے بھی ایک تھے۔[6] جیک ما کا بنیادی نظریہ ایک کھلی مارکیٹ پر مبنی معیشت کے لیے تھا۔[9]

جیک ما
(آسان چینی میں: 马云 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش (1964-09-10) 10 ستمبر 1964 (عمر 60 برس)
ہانگژو، چین
شہریت عوامی جمہوریہ چین [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کیمونسٹ پارٹی چین (–)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ میلسا
تعداد اولاد 2 [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
معلم   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1988  – 1999 
صدر اور سی ای او [4]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1999  – 10 ستمبر 2019 
در علی بابا گروپ  
عملی زندگی
تعليم ہانگژو نارمل جامعہ (بی اے)
چینگ کانگ گریجوئیٹ اسکول آف بزنس (ایم بی اے)
پیشہ علی بابا گروپ کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین
شعبۂ عمل کارجو   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل دولت 37300000000 امریکی ڈالر (2019)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P2218) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 لیجن آف آنر (2016)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایک اہم کاروباری شخصیت، جیک ما کو چین کے عالمی کاروباری سفیر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس طرح فوربس کی طرف سے اکثر دنیا کے سب سے طاقتور افراد میں سے ایک کے طور پر درج کیا جاتا ہے.[10][11] اس کے علاوہ، وہ نیا کاروبار شروع کرنے والے اداروں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھے جاتے ہے۔[12] 2017 میں، وہ فارچون کی طرف سے شائع کردہ سالانہ "دنیا کے 50 عظیم ترین لیڈر" کی فہرست میں دوسرے درجہ پر تھے۔[13] 10 ستمبر، 2018ء کو انھوں نے علی بابا گروپ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور تعلیمی سرگرمیوں کی طرف دھیان دینا شروع کر دیا۔[14][15][16] ڈینیل زینگ کو ان کی جگہ ایگزیکٹو چیئرمین بنایا گیا۔[17]

جیک ما نے علی بابا گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے استعفی دے دیا اور مبینہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ فلسفہ پر توجہ دینے کے لیے چیئرمین کے طور پر استعفی لیا۔[18]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

جیک ما 15 اکتوبر، 1964ء کو ہانگژو، ژجیانگ، چین میں پیدا ہوئے۔ ہانگژو بین الاقوامی ہوٹل میں انگریزی بولنے والے غیر ملکی لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے کرتے، انھوں نے چھوٹی عمر میں انگلش کا مطالعہ شروع کیا۔ آپ نو سالوں تک اپنی سائیکل پر 70 میل دور جا کر غیر ملکی سیاحوں کو اپنے علاقے کی سیر کرواتے تھے تا کہ ان سے انگریزی زبان سیکھ جائیں۔ وہ ان غیر ملکیوں کے قلمی دوست بن گئے، انھوں نے ان کو "جیک" کا نام دیا کیونکہ ان کے چینی نام کا تلفظ بہت مشکل تھا اور وہ اس کو ادا نہیں کر پاتے تھے۔[19]

بعد میں اپنی جوانی میں جیک کو کالج میں پڑھنے میں کافی دشواری ہوئی۔ چینی داخلہ امتحانات سال میں صرف 1 بار منعقد ہوتے تھے اور جیک نے اس کو پاس کرنے میں 4 سال لگادیے۔ جیک نے ہانگژو ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ (ابھی ہانگژو نارمل جامعہ کے نام سے جانی جاتی ہے۔) میں داخلہ لیا اور گریجوئیشن 1988ء میں بی اے، انگریزی میں کیا۔[20][21] اسکول کے دوران، جیک اسکول کی طالب علم کونسل کے صدر تھے۔[22] گریجوئیشن کے بعد، آپ ہانگژو ڈیازی جامعہ میں انگریزی اور بین الاقوامی سرمایہ کے لیکچرار لگ گئے۔ بعد میں چینگ کانگ گراجیوٹ اسکول آف بزنس میں داخلہ لیا اور 2006ء میں وہاں سے گریجوئیٹ کیا۔[23]

فلمی سفر

ترمیم

2017ء میں جیک نے اداکاری کے سفر کا آغاز کنگ فو مختصر فلم گونگ شو ڈاؤ میں اداکاری کرتے ہوئے کیا۔ اسی سال آپ نے ایک گانے کے فیسٹیول میں لیا اور علی بابا گروپ کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر رقص کیا۔[24][25][26]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.nytimes.com/2011/05/16/technology/16yahoo.html
  2. https://www.wsj.com/articles/its-official-chinas-e-commerce-king-is-a-communist-1543238782
  3. Alibaba hit $13 billion in sales in the first hour of Singles' Day. Meet the event's creator and Alibaba cofounder Jack Ma, the richest person in China. — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جنوری 2020
  4. https://www.smh.com.au/business/companies/party-for-60-000-jack-ma-s-rock-star-farewell-from-alibaba-20190911-p52q1d.html
  5. ناشر: فوربس — تاریخ اشاعت: 5 مئی 2019 — https://www.forbes.com/billionaires/list/;5/#version:static
  6. ^ ا ب "Jack Ma". Forbes (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-03-17.
  7. Kayla Tausche (10 ستمبر 2014)۔ "Alibaba's Jack Ma gets special gift for 50th birthday"۔ CNBC.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-05
  8. "Jack Ma — born Ma Yun —"۔ Business Insider۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-27
  9. "China will struggle to produce another Jack Ma". The Economist (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-09-17.
  10. "The World's Most Powerful People". Forbes (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-10.
  11. "The World's Billionaires". Forbes (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-10.
  12. "How Jack Ma became the role model for startup generation"۔ www.bloomberg.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-10
  13. "Theo Epstein". Fortune (امریکی انگریزی میں). 23 مارچ 2017. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-02-14.
  14. "China's richest man Jack Ma to stand down from Alibaba"۔ Margi Murphy۔ Telegraph۔ 8 ستمبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
  15. "Billionaire Jack Ma prepares for life after Alibaba. He'll retire Monday, report says"۔ LULU YILUN CHEN and TOM MACKENZIE۔ Los Angeles Times۔ 7 ستمبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
  16. "Alibaba's Jack Ma, China's richest man, to retire from company he co-founded"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ 8 ستمبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-08
  17. Saheli Choudhury. "Alibaba announces Jack Ma succession plan: CEO Daniel Zhang to take over as chairman in a year". CNBC (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-09-09.
  18. "China will struggle to produce another Jack Ma". The Economist (انگریزی میں). Archived from the original on 2019-01-06. Retrieved 2018-09-26.
  19. Kalyani Mookherji (2008)۔ Brief biography of Jack Ma۔ Prabhat Prakashan۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-10 {{حوالہ کتاب}}: |website= تُجوهل (معاونت)
  20. "Alibaba Group"۔ News.alibaba.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-05
  21. Charlie Rose (29 جنوری 2015)۔ "Alibaba's Jack Ma on Early Obstacles, His Ambitions"۔ Bloomberg.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-02
  22. Rebecca Fannin (1 جنوری 2008)۔ "How I Did It: Jack Ma, Alibaba.com"۔ Inc. Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-12
  23. "Alumni Profiles"۔ English.ckgsb.edu.cn۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-02
  24. Josh Horwitz۔ "Jack Ma is using Singles Day, a symbol of crass commercialism, to revitalize Tai Chi in China"۔ Quartz۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-10
  25. "This could well be the oddest video you'll see this week"۔ NewsComAu۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-10
  26. Joe Ciolli (13 اکتوبر 2017)۔ "Billionaire Alibaba CEO Jack Ma sings at surprise music festival appearance"۔ Business Insider Singapore۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا

بیرونی روابط

ترمیم
  NODES
mac 1
os 4
web 1