سفید فام عورتیں، اصطلاح اسلام میں جنت کی دو شیزائیں جن کی آنکھیں خاص طور پر بہت خوبصورت ہوں گی۔ قرآن پاک میں ان ذکر کئی جگہوں پر آیا ہے۔ ان کو درمکنون سے تشبیہ دی گئی ہے۔ ان کی دوشیزگی کا اس طرح ذکر کیا گیا ہے کہ اس سے قبل ان کو کسی انسان نے ہاتھ نہ لگایا ہوگا۔ بعض مبصرین اور تذکرہ نویسوں نے ان کے شمائل کے متعلق مختلف خیال آرائیاں کی ہیں۔ ان کے لباس و جواہرات کی عمدہ تفصیل بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کا خمیر مشک، عنبر اور کافور سے تیار کیا گیا ہے۔ صوفیائے کرام نے بھی ان کے متعلق اپنے خیالات کا موقع بہ موقع اظہار کیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم


  NODES