خوراک مرگ (lethal dose) جس کے اوائل کلمات LD اختیار کیے جاتے ہیں، کسی بھی مادے (زہر یا دوا بھی) یا تابکاری کی ہلاکت خیزی کے بارے میں اندازہ لگانے کا ایک پیمانہ ہے۔ لیکن چونکہ مختلف انسانوں کا رد عمل کسی بھی مادے یا مضر تابکاری کے لیے مختلف ہوا کرتا ہے اس لیے خوراک مرگ کی مقدار ہر انسان کے لیے فردا فردا مختلف ہوتی ہے۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے خوراک مرگ کی اوسط نکال لی جاتی ہے اور خوراک مرگ کی طبی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ؛ وہ مقدار خوارک جس کو جسم میں داخل کرنے والے افراد (یا کوئی بھی جاندار) کی تعداد میں سے ایک طے شدہ فیصد ہلاک ہوجائے۔ اس کی اکائی ؛ خوراک / کلوگرام جسمانی وزن، ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی طے شدہ فیصد ، 50 فیصد لی جاتی ہے اور اس کو LD50 سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ وہ مقدار ہوئی جس کو اپنے جسم میں داخل کرنے والے جانداروں کی کل تعداد میں سے 50 فیصد ہلاک ہوجائے گی۔

  NODES