دریائے ائیر (River Aire) انگلستان کی کائونٹی یارکشائر میں بہنے والا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی لمبائی 114 کلومیٹر ہے۔ یہ دریا انگلستان کے 37 شہروں میں سے گزرتا ہے جن میں ویسٹ یارکشائر کا لیڈز سب سے اہم اور برطانیہ کا چوتھا بڑا شہر ہے۔ دریا میں سے مختلف مقامات پر نہریں بھی نکالی گئیں ہیں۔ ماضی کی طرح یہ دریا آج بھی سامان تجارت کی ترسیل اور نقل و حمل کے لیے استعمال کیاجاتا ہے اگرچہ اب اس کا استعمال تاریخ و روایت کو زندہ رکھنا معلوم ہوتا ہے۔ دریا میں چلنے والی کشتیاں اور لانچیں سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

دریائے ائیر

ویسٹ یارکشائر کے علاقوں کیتھلے، شپلی اور لیڈز میں دریا کی خوبصورتی قابل دید ہے۔ بالخصوص لیڈز شہر میں جہاں یہ شہر کے درمیان سے گزرتا ہے۔ دریائے پر پیدل چلنے والوں کے لیے نئے پل بھی تعمیر کیے گئے جو کشتیوں کی آمد کے وقت کھل جاتے ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم
  NODES