دو چشمی ھ اردو میں ہکاریت (Aspiration) کے لیے مستعمل ایک حرف ہے۔ یہ حرف کسی لفظ میں تنہا نہیں آتا بلکہ حروف کی مرکب شکلوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً:ب، پ، ت، ٹ، ج،چ، د، ڈ، ڑ، ک، گ، ل، ن وغیرہ حروف کو ہکاریت کے لیے ان حروف کے بعد 'دو چشمی ھ' جوڑتا ہے۔ تو ان کی شکلیں ترتیب وار :بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، نھ میں بدل جاتی ہیں۔

ھ كا استعمال

ترمیم

گول ه كا استعمال شروعاتی حرف كے طور استعمال ہوتا ہے جب کہ پہلے دو چشمی ھ بھی رائج تھی۔ فی الوقت دو چشمی ھ كا استعمال درمیانی اور آخری ه كے طور پر استعمال ہوتا ہے اِس كا استعمال شروعاتی حرف كے طور پر نہیں كیا جاتا۔
دو چشمی ھ كا استعمال بھی پ، ت، ٹ، ج، چ، د، ڈ، ڑ، ک، گ، ل اور ن كے سابقے سے كیا جاتا ہے۔ مثال كے طور پر پ كے سابقہ سے پھ بنا، پھ كا استعمال پھول كے لفظ میں ہوتا ہے اسی طرح ت سے تھ، ٹ سے ٹھ وغیره۔

  NODES