رجائیت(انگریزی: Optimism) تنقید اور نفسیات کی ایک اصطلاح ہے۔ رجا عربی زبان میں امید کو کہتے ہیں۔ ادبی اصطلاح کے طور پر آرزو مندی، زندگی سے محبت اور پر امید لہجہ اختیار کرنا رجائیت کہلاتا ہے۔ شاعری میں طو پر ایسے موضواعت اختیار کرنا جن سے عزم، حوصلہ اور امید کے جذبات پیدا ہوں، رجائیت ہے۔ رجائیت قنوطیت کی ضد ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. پروفیسر انور جمال، ادبی اصطلاحات، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2016ء، ص 106
  NODES
Done 1