رمز نگاری یا رمز نویسی (انگریزی: Cryptography) دو افراد یا گروہوں کے درمیان کسی تیسرے حریف کی موجودگی میں محفوظ ابلاغ کا ایک خاص طریقہ کار ہے اور اس طریقہ کار کے مطالعہ کو رمزیات (Cryptology) کہتے ہیں۔ سلیس الفاظ میں رمز نگاری وہ طریقہ ہے جو کسی تیسرے فریق یا عام افراد کو ذاتی پیغامات تک رسائی سے روکتا ہے۔ نیز یہ ریاضی کی شاخ اور علم حسابیہ کا ایک اہم موضوع بھی ہے۔ اس میں ایسے الخوارزم بنائے جاتے ہیں جن کی مدد سے مندرجات کو غیر متعلقہ افراد سے محفوظ رکھا جا سکے۔ محفوظ رکھنے کے لیے عموماً ایک "کنجی" استعمال کی جاتی ہے۔ متن کو وہی شخص پڑھ سکتا ہے جس کو کنجی معلوم ہو اور افشا کرنے والے الخوارزم کا علم ہو۔

وجہ تسمیہ

ترمیم

رمز نگاری یونانی زبان کے لفظ (κρυπτός) یعنی kryptós (اردو: رمز) اور (γράφειν) یعنی graphein (اردو:نگاری) کا مجموعہ ہے۔ جس کے معنی چھپا ہوا یا خفیہ ہے۔ اور اردو میں اس کے لیے رمز نگاری یا رمز نویسی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔

حوالہ جات

ترمیم

رمزنگاری کے لیے ریاضی، کمپیوٹر سائنس، الیکٹریکل انجینئرنگ، مواصلاتی سائنس اور طبیعیات کے علوم کو استعمال کیا جاتا ہے۔

محل استعمال

ترمیم

یوں تو جدید رمز نگاری کے متعدد مواقع استعمال ہیں لیکن زیادہ تر برقیات، معاشیات، چِپ بیسڈ پیمنٹ کارڈ، ڈیجیٹل کرنسی، کمپوٹر پاسورڈ اور عسکری مواصلات کے شعبوں میں استعمال ہوتی ہے۔

اصطلاحاتِ رمز نگاری

ترمیم

رمز کاری (Encryption):

’’ رمز نگاری میں ’’رمز کاری‘‘ وہ طریقہ ہے جس میں کسی پیغام کی عبارت کو مرموز (encode) کر دیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں رمزکاری کا مطلب پیغام کو عام قابلِ فہم الفاظ سے ایسے خفیہ الفاظ میں منتقل کرنا جو متعلقہ فرد یا گروہ کے علاوہ کوئی اور نہ سمجھ سکے۔‘‘

رمز کشائی (Decryption):

’’رمز نگاری میں ’’رمز کشائی‘‘ وہ طریقہ ہے جس میں کسی پیغام کی عبارت کو غیر مرموز (decode) کر دیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں رمز کشائی کا مطلب کسی ’’مرموز شدہ‘‘ (encoded) پیغام کو عام قابلِ فہم الفاظ میں منتقل کرنا ہے۔ یہ رمز کاری کا الٹ ہے۔

سائفر (cipher):

رمز نگاری میں سائفر وہ الگورتھم (algorithm) یعنی حساب و شمار کا عمل ہے جو رمز کاری یا رمز کشائی کا عمل سر انجام دیتا ہے۔ یہ ایسے متعین اور واضح اقدامات کا تسلسل ہوتا ہے جس کو رمز کاری یا رمز کشائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سلیس الفاظ میں، یہ وہ ہدایت نامہ ہوتا ہے جو کسی ’’مرموز شدہ‘‘ (encoded) پیغام کو ’’غیر مرموز‘‘ (decode) یا کسی ’’غیر مرموز شدہ‘‘ (decoded) پیغام کو مرموز (encode) کرنے کے کام آتا ہے۔

4. کتاب الرموز (Code book):

’’ عام طور پر ’’کتاب الرموز‘‘ دستاویز کی ایک قسم ہے جو رموز (codes) کو جمع کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن رمز نگاری میں اس کا مطلب وہ کتاب ہے جس میں رمز کاری اور رمز کشائی کی علامتیں اور نشانات درج ہوں۔ رمز نگار (cryptographer) اسی کتاب کی مدد سے رمز نگاری کا عمل سر انجام دیتا ہے۔

5. سادہ الفاظ (Plaintext):

سادہ الفاظ سے مراد وہ غیر رمز کار شدہ (unencrypted) الفاظ ہیں جن کی رمز کاری کرنا باقی ہے۔ سلیس الفاظ میں ’’سادہ الفاظ‘‘ کسی پیغام کے وہ عام الفاظ ہیں جن کو رمز کاری کے لیے چنا جاتا ہے۔

6. سائفر الفاظ (cyphertext):

رمز نگاری میں ’’سائفر الفاظ‘‘، الگورتھم (جسے سائفر کہتے ہیں) کا استعمال کرتے ہوئے رمز کاری کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ سلیس الفاظ میں رمز کار شدہ (encrypted) یا مرموز شدہ (encoded) الفاظ کو ’’سائفر الفاظ’’ کہتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایسے الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں جو اپنے اندر اصل مضمون کا مفہوم رکھتے ہیں لیکن جسے کسی انسان یا کمپیوٹر سے بغیر ’’سائفر (cipher) ‘‘ کے رمز کشائی (encryption) کیے بنا پڑھا نہ جائے۔

7. کلید (Key):

رمز نگاری میں ’’کلید‘‘ معلومات کا وہ ٹکرا ہے جو رمز نگاری میں الگورتھم کے افعال کو متعین کرتا ہے۔ سلیس الفاظ میں کلید الگورتھم کی مدد سے ’’سادہ الفاظ‘‘ کو ’’سائفر الفاظ‘‘ اور ’’سائفر الفاظ‘‘ کو ’’سادہ الفاظ‘‘ میں بدلنے کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔ جس طرح چابی کے بنا تالا نہیں کھولا جا سکتا اسی طرح رمز نگاری میں ’’ کلید‘‘ کے بغیر رمز کشائی (decryption) نہیں کی جا سکتی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

Salal

  NODES