روحانی علاج (انگریزی: Faith healing) ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے دعا اور کچھ اعمال (جیسے کہ ہاتھوں کے جوڑنے یا فرش کو چھونے) کے ذریعے یا تصور کیا جاتا ہے خدا تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور روحانی اور جسمانی امراض و مصائب کا علاج ہوتا ہے۔ اس ظرح کا عمل عملًا ہر مذہب میں ہے، خصوصًا اسلام اور مسیحیت میں۔[1] معتقدین کا دعوٰی ہے کہ مختلف امراض اور معذوریوں کا مذہبی اعتقاد اور اس سے وجود پزیر دعاؤں اور دیگر مناسک کے ذریعے علاج کیا جا سکتا ہے۔

ایک مسیحی مبلغ توربان سآنگارد (Torben Søndergaard) ایک خاتون کا اپنے عقیدے کے دعوے کے مطابق روحانی علاج کرتے ہوئے۔

یہ دعوے کیے جا چکے ہیں کہ روحانی علاج سے نابینا پن، بہرا پن، کینسر، ایچ آئی وی/ ایڈز، جسمانی بڑھت میں بد نظمی، خون کی کمی، جوڑوں كي سوزش، گویائی کی بد نظمی، جلد کی سوزش، مکمل جسم کا فالج اور مختلف زخموں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایک لمبی تاریخ رہی ہے۔ [2][3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Faith healing"۔ thearda.com۔ University Park, PA: Association of Religion Data Archives۔ 2016-01-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-24 بحوالہ Jonathan Smith؛ William Scott Green، مدیران (1995)۔ The Harper Collins Dictionary of Religion۔ San Francisco, CA: HarperCollins۔ ص 355
  2. Stephen Barrett (27 دسمبر 2009)۔ "Some Thoughts about Faith Healing"۔ Quackwatch۔ 2014-02-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-01-23
  3. "Faith Healing"۔ American Cancer Society۔ 17 جنوری 2013۔ 2013-04-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  NODES
Done 1