اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

ریفلیزیا

 

اسمیاتی درجہ جنس   ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
طبقہ:
Malpighiales
جنس: ریفلیزیا
ریفلیزیا
سائنسی نام
Rafflesia[1]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thomas Thomson   ، 1820  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ریفلیزیا (Rafflesia) طفیلی پودوں کا ایک جنس ہے۔ اس میں پندرہ کے قریب انواع شامل ہیں۔ اس جنس کے پودے جنوب مشرقی ایشیا کے بارشی جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

اس جنس کو ایک انڈونیشیائی گائیڈ نے 1818ء میں دریافت کیا جو ڈاکٹر جوزف آرنلڈ کے لیے کام کر رہا تھا۔ اس مہم کے رہنماء سر تھامس ریفلز تھے۔ ریفلز کے نام پر پودوں کی اس جنس کا نام ریفلیزیا رکھا گیا۔ سر تھامس ریفلز نے سنگاپور کی بنیاد بھی رکھی۔

اس جنس کے پودوں میں جڑ، تنا اور پتے نہیں ہوتے۔ طفیلی بیل کے اوپر پانچ پنکھڑیوں والا ایک پھول کھلتا ہے اس جنس کے پھول جسامت میں بہت بڑے ہوتے ہیں۔

ریفلیزیا جنس کا ایک پھول ریفلیزیا آرنلڈائی کو دنیا کا سب سے بڑا پھول گردانا جاتا ہے اس کا قطر 100 سنٹی میٹر اور وزن 10 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس پھول کی بو سڑتے ہوئے گوشت جیسی ہوتی ہے اس وجہ سے اس کا موازنہ ٹائٹان اروم / لوف جسیم سے کیا جاتا ہے۔

ان پھولوں کی جسامت انھیں جنگلی ماحول میں ممتاز بناتی ہے۔ ماہر فطرت ڈیوڈ ایٹن برا اپنی کتاب پودوں کی نجی زندگی Private Life of Plants میں ان کے جسیم ہونے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ طفیلی پودے ہونے کی وجہ سے اپنی افزائش کے لیے انہيں اپنے پلے سے تو کچھ نہیں لگانا پڑتا چنانچہ اپنے میزبان سے جتنی توانائی لے سکتے ہیں یہ لیتے ہیں اور دیو قامت ہو جاتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا پھول ریفلیزیا آرنلڈائی

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "معرف Rafflesia دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2025ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)
  NODES