زینر ڈائیوڈ (Zener diode) ایک دو ٹانگوں (pins) والا سادہ الیکٹرونی پُرزہ ہے جو عام ڈائیوڈ کی طرح ہوتا ہے۔ عام ڈائیوڈ میں کرنٹ اینوڈ سے کیتھوڈ کی جانب بہتا ہے۔ لیکن زینر ڈائیوڈ اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ ان میں کرنٹ الٹی سمت میں بھی بہہ سکے یعنی کیتھوڈ سے اینوڈ کی طرف۔ اس لیے زینر ڈائیوڈ سرکٹ میں ہمیشہ الٹے لگائے جاتے ہیں۔ عام ڈائیوڈ کے برعکس زینر ڈائیوڈ اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ ایک مخصوص وولٹیج پر الٹی سمت میں کرنٹ رواں کر سکیں۔ مثلاً 5 وولٹ کا زینر ڈائیوڈ جب الٹا لگایا گیا ہوتا ہے تو وہ 4 وولٹ پر کرنٹ نہیں گزرنے دیتا مگر 5 وولٹ پر اچانک کرنٹ گزارنے لگتا ہے کیونکہ اس کی بریک ڈاون (break down) وولٹیج 5 ہے۔ اس طرح وولٹیج کو 5 وولٹ پر برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ چونکہ زینر ڈائیوڈ زیادہ کرنٹ گزرنے سے جل جاتا ہے اس لیے اس کے ساتھ ہمیشہ سیریز میں ایک رزسٹر لگایا جاتا ہے جو کرنٹ کو قابو کرتا ہے تاکہ زینر ڈائیوڈ جل نہ جائے۔

زینر ڈائیوڈ
ایک واٹ کا زینر ڈائیوڈ
قسمActive
اصولِ کارZener effect
ایجادClarence Melvin Zener
Pin configurationمثبیرہ اور منفیرہ
الیکٹرونک نشان
جب 3.4 وولٹ کی بریک ڈاون وولٹیج رکھنے والا زینر ڈائیوڈ ٹھنڈا ہوتا ہے تو اس کی وولٹیج اور کرنٹ کا تعلق ہری لکیر سے واضح ہوتا ہے۔ لیکن کرنٹ گزرنے سے زینر ڈائیود گرم ہو جاتا ہے اور اب اس کی وولٹیج بھی بڑھ جاتی ہے جیسا کہ لال لکیر سے ظاہر ہو رہا ہے۔
دو زینر ڈائیوڈ AC سائن ویو سے زائید وولٹیج کاٹ لیتے ہیں۔ ایسے سرکٹ وولٹیج clipper کہلاتے ہیں۔

زینر ڈائیوڈ کا نام Clarence Zener کے نام پر رکھا گیا ہے۔ کم بریک ڈاون وولٹیج کے زینر ڈائیوڈ میں Zener effect نمایاں ہوتا ہے جبکہ زیادہ بریک ڈاون وولٹیج کے زینر ڈائیوڈ میں avalanche breakdown زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ بہت زیادہ وولٹیج (مثلاً 350 وولٹ) پر کرنٹ جاری کرنے والے پُرزے عموماً ٹی وی ایس (Transient voltage suppression) ڈائیوڈ کہلاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم
  NODES
Done 1