سونار ، ریڈار سے مشابہ آلہ جس سے غرقاب آبدوزوں، بارودی سرنگوں یا مچھلیوں کے جھنڈ کا پتا لگایا جاتا ہے، پانی کی گہرائی کی پیمایش کی جاتی ہے اور مواصلات کا کام لیاجاتا ہے، یہ آواز کی لہروں کے اخراج اور ان کی غرق شدہ اشیا سے ٹکرا کر آنے والی صدائے بازگشت کے اصول پر کام کرتا ہے۔