سیلان الرحم (انگریزی: leukorrhea، نقلِ حرفی: لیکوریا)ایک بیماری ہے جس میں سفید رطوبتِ پانی آتا ہے۔

اس بیماری کو لڑکیوں و عورت کا گُھن کہنا چاہیے، یہ دیمک کی طرح اندر ہی اندر اس کے حُسن و جمال شباب کو چاٹ جاتی ہے۔ اور عورت دق ٹی بی  کی مریضہ معلوم ہونے لگتی ہے۔ یہ مرض کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔[1]

اس بیماری میں لڑکیوں، عورتوں کی اندام نہانی رحم سے سفید یا زرد رنگ کی رطوبت نکلا کرتی ہے۔ کبھی گاڑھی، کبھی پتلی، دودھیا سفید رنگ کی یا زرد رنگ، کبھی کبھی چھیچھڑے بھی نکلا کرتے ہیں اور بو آتی ہے۔ اس مرض میں چھوٹی لڑکیوں کے اندام نہانی رحم سے سفید رطوبت نکلا کرتی ہے خاص کر خنازیری مزاج والی لڑکیوں میں۔

Scheme_female_reproductive_system_(vagina_crop)-en

اسباب مرض

ترمیم

کمی خون، کثرت جماع ملاپ، کثرت ماہواری، بندش و خرابی حیض، ورم رحم، رحم کا ٹل جانا، عرصہ تک بچہ کو دودھ پلانا، سوزاک یا آتشک، وجع المفاصل وغیرہ، ضعف اعصاب، ضعف ہضم، کثرت اولاد۔

جو مستورات عیاشانہ زندگی بسر کرتی ہیں، کھاتی اچھا ہیں اور کام کم کرتی ہیں یا بالکل نہیں کرتی۔

مرطوب اغذیہ کا زیادہ استعمال، جسمانی گرمی، جو عورتیں زیادہ گنجان شہروں میں رہتی ہیں وہ اکثر اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں، بمقابلہ محنت کش اور باقاعدہ زندگی بسر کرتی ہیں، شرم گاہ کی نالی کے ورم سے لیکوریا کی مقدار ہوتی ہے اگر ورم کم ہے تو معمولی رطوبت ہوگی، مردوں میں سوزاک کی بیماری ہو تو عورت کو سوزاک ہو جاتا ہے اور یہ بیماری ہوتی ہے۔

علامات مرض

ترمیم

اس مرض کی پہچان یہ ہے کہ اندام نہانی رحم میں خارش ہوتی ہے اور سفید یا زردی مائل رنگ کا پانی رطوبت نکلتا رہتا ہے۔ کمر، رانوں، ٹانگوں میں درد، طبعیت سست اور نڈھال رہتی ہے، کام کرنے کو جی نہیں چاہتا، بعض اوقات پیشاب کرتے وقت درد کا ہونا، ماہواری آنے کے وقت دردہوتا ہے۔

رحم اور اس کے معلقات میں دوران خون کے دوران تیزی کی وجہ سے شرم گاہ اور رحم کی گردن کے غدودں میں اکساہٹ پیدا ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے رطوبت زیادہ ہو جاتی ہے اور مسلسل سیلان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

رطوبت کے ساتھ اکساہٹ، کھجلی، حدت اور جلن بھی شرم گاہ اور اس کے آس پاس حصوں میں پیدا ہو جاتی ہے، رطوبت گاڑھی چیپ چیپی، لیس دار، تاردار یا پانی کی سی۔[2]

حیض ماہواری کی بے قاعدگی، درد تنگی، آلات ہضم کمزور، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے، سر چکراتا ہے، مریضہ دن بدن کمزور ہوتی جاتی ہے، اس کے چہرے پر خوشی شادمانی بالکل نہیں ہوتی، چڑچڑاپن، غصہ اور غم آ لیتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سیلان الرحم"
  2. "سیلان الرحم(لیکوریا) کا مجرب علاج"۔ تندرستی ہزارنعمت ہے، قدر کیجیئے
  NODES