اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے مجموعہ قوانین کو شریعت یا شرعی قوانین کہتے ہیں۔

شریعت کی اقسام

ترمیم

اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو شرعی احکام ہمارے سامنے ہیں وہ

  1. شریعت موسوی
  2. شریعت عیسوی
  3. شریعت محمدی

کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔

شریعت کا نفاذ

ترمیم

کسی بھی شریعت یا قوانین کو نافذ کرنے کا عمل شریعت کا نفاذ کہلاتا ہے۔

اسلامی شریعت کا نفاذ

ترمیم

اسلامی شریعت کے نفاذ کے حوالے سے دیکھا جائے تو صدر اسلام میں دور نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ خلافت راشدہ میں اسلامی قوانین نافذ تھے نیز عہد اسلامی کے کئی درخشاں ادوار میں شریعت کا نفاذ دنیا کے بہت وسیع علاقوں میں رہا ہے۔ موجودہ دور میں کئی ممالک شرعی قوانین کے نفاذ کے دعویدار ہیں۔ جیسے سعودی حکومت یا اسلامی جمہوریہ ایران نیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بعض ادوار میں یہ دعوی رہا ہے اسی طرح افغانستان کی سابقہ طالبان حکومت نے اپنے ملک میں اسلامی شرعی قوانین نافذ کرنے کے دعوے کیے۔ اس وقت نائجیریا اور ملائیشیا کے کچھ صوبوں میں شرعی قوانین رائج کرنے کے دعویدار ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے علاقے سوات میں ہونے والا سوات معاہدہ عدل بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم
خاص
قوانین بمطابق

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  NODES