طالب علم

متعلم یعنی اسٹوڈنٹ

علم کے متلاشی یا سیکھنے کے عمل سے گزرنے والے ہر شخص کو متعلم یا طالبِ علم کہا جاتا ہے۔ اس کی جمع طَلَبہ ہے۔ بیشتر ممالک میں عموماً سیکھنے کا عمل تین سے پانچ سال کی عمر میں شروع ہو جاتا ہے، جب بچے کو ابتدائی اسکول میں پڑھنے کے لیے داخلہ دلایا جاتا ہے۔ طالب علم کی مؤنث طالبہ (جمع: طالِبات)ہے۔

سیکھنے کا یہ عمل کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کیونکہ بغیر تعلیم کے کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ سیکھنے کے عمل میں متعلم کے سب سے بڑے معاون و مددگار معلم کہلاتے ہیں اور یہ پیشہ اپنی کے پیشِ نظر نہایت مقدس اور باعزت سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ایک معلم بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ اپنی قوم کے مستقبل کی تعمیر کر رہا ہوتا ہے۔

ایک جدید ترین جامعہ میں درس و تدریس کا ایک منظر
شام میں ایک دوسرے کے ساتھ مطالعہ کے لیے اس کے ہم جماعت کے گھر جانے والا ایک ایرانی طالب علم نیشاپور
  NODES
os 1