طبق زنی، طبق بازی، چپٹی کھیلنا یا فرج لڑانا عورتوں کا ایک ہم جنسی عمل ہے جس میں ایک خاتون اپنے اندام نہانی کو دوسری خاتون کے اندام نہانی سے رگڑ کر باہم جنسی تحریک کا مقصد حاصل کرتی ہے۔ اس عمل کی دیگر اشکال میں فرج کو دوسری خاتون کی ران، پیٹ، چوتڑ، بازو یا کسی اور عضو (علاوہ منہ کے ) سے بھی ملایا جاتا ہے۔ اس عمل کیلے مشنری سمیت کئی مختلف جنسی پوزیشنیں استعمال کی جاتی ہیں۔

  NODES