فشنگ (انگریزی: Phishing) سماجی انجینئرنگ کی ایک قسم ہے جہاں سائبر دنیا میں ایک بد طینت اور منظم طریقے سے حملہ آور شخص فریب پر مبنی پیغام بھیجتا ہے جس کا مقصد کسی انسان سے اس کی راز داری کو حاصل کرنا ہے اور وہ اس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال میں لاتا ہے۔ یہ کام اور ذاتی ای میل سے لے کر ایس ایم ایس، سماجی میڈیا یہاں تک کہ اشتہارات تک مواصلات کی ہر شکل میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا چکا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک شخص اپنے موبائل ڈیوائسز پر رہتے ہوئے فشنگ لنکس پر کلک کرتا ہے۔ جس سے اس کی نجی معلومات پر حملہ ہو سکتا ہے۔[1]

بھارت کے نامی قومی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی موبائل ایپ SBI YONO پر ایک ایس ایم ایس فشنگ اسکینڈل کی خبر سرخیوں کا حصہ بنی تھی جو پچھلے کئی سالوں میں کافی عام ہو گیا ہے۔ قریب ایک سال میں اس طرح کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جہاں صارفین کے بینک کی رقم چوری ہوئی ہے۔ جس پل صارفین نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کیں، اسی پل رقم غائب ہو گئی۔ ایس بی آئی کے صارفین کو ایک لنک کے ساتھ پین نمبر کو اپ ڈیٹ کرنے کا پیغام مل رہا ہے جو ایس بی آئی کے ویب پیج کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، لیکن یہ ایک دھوکا اور فریب ہی رہا ہے۔[2] اس سے محصلہ معلومات کا صرف غیر مجاز دھوکے بازی سے پیسوں کے نکالنے میں استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح کی مثال پرتگال میں بھی دیکھی گئی ہے۔ یہاں کے ملک کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے سائبر کرائم بیورو نے خبردار کیا تھا کہ “ایک مجرمانہ 'فشنگ' مہم جاری ہے، ٹیکس اتھارٹی (اے ٹی) کی تصویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے، جس سے متاثرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بینک کارڈ ہولڈر ہیں۔ [3] یہ مجرمین تلبیس شخصی سے کام لیتے ہوئے معصوم تیکس ادا کنندوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  NODES
INTERN 1