لمبے بال
لمبے بال (انگریزی: Long hair) کا موضوع ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ عمومًا اس سے عورتوں کے بال مراد ہوتے ہیں جو لمبے ہوتے ہیں۔[1] مگر جدید دور میں مردوں کا بھی لمبے بالوں کے رکھنے کا رواج عام ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کم از کم 50 طرز پر مردوں کے لمبے بالوں کے اسٹائل دیکھنے آئے ہیں۔[2] عورتوں کے لمبے بال رکھنے کی پانچ وجوہ بیان کی گئی ہیں:
- ظاہری زیبائش اور ذاتی طور پر دیکھنے والوں کے لیے جاذب نظر ہونا۔
- عام طور سے مردوں کے بالوں سے فرق کا خط فاصل ہونا۔
- خود اعتمادی کا جذبہ، جیسا کہ بالوں سے چھلکتا ہے۔
- مردوں میں لمبے بالوں کی اپیل جو وہ صنف مخالف میں عمومًا تلاش کرتے ہیں۔
- بالوں کے موضوع پر گفتگو، جو بالوں کے فرق اور ان کی رکھ رکھاؤ سے ابھرتی ہے۔ [3]
لمبے بالوں کی دیکھ ریکھ
ترمیملمبے بالوں کی دیکھ ریکھ میں خصوصًا عورتوں کو، جو یہ زیادہ تر رکھتی ہیں کافی دیکھ رکھ کرنا پڑتا ہے۔ ان میں حسب ذیل نکات شامل ہیں:
- بالوں کی مناسبت سے صحیح برش کا استعمال
- کم از کم ہفتے میں دو بار بالوں کی لمبائی کے حساب سے بالوں کی پانی سے صفائی۔
- بالوں حد سے زیادہ گرمی سے بچانا ہوتا ہے۔
- مناسب ہیئر بینڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو خراب نہ کرے۔
- بالوں کے سکھانے کے لیے اکثر بالوں کو یکجا کرنے والے ہیئر ریپ (hair wrap) یا ٹی شرٹ کا تولیے کے بدلے استعمال
- بالوں کو سکھانے کے لیے ہیئر ڈرائر کو دھیمی گرمی پر استعمال کرنا۔
- بالوں کو ضروریات سے زیادہ نہ دھونا۔[4]