مس امریکا
مس امریکا ایک سالانہ مقابلہ ہے جو 17 سے 25 سال کی عمر کی خواتین کے درمیان میں کے درمیان میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ہوتا ہے۔[1] 1921 میں "باتھنگ بیوٹی ریویو" کے طور پر شروع ہونے والے اس مقابلے کو اب حریفوں کی ذہانت، پرفارمنس اور انٹرویوز پر پرکھا جاتا ہے۔ 2018 کے مقابلے میں یہ اعلان ہوا کہ اب سے مقابلے کے دوران میں تیراکی کے کپڑے نہیں پہنے جائیں گے[2]۔ مس امریکا ہر 24 سے 48 گھنٹے میں اپنا مقام تبدیل کرتے ہوئے ملک کا دورہ کرتی ہے اور اپنی دلچسپی کے مخصوص پلیٹ فارم کو فروغ دیتی ہے، مس امریکا ہر ماہ تقریباً 20,000 میل کا سفر کرتی ہے۔ مس امریکا کی فاتح کو پچھلے سال کے فاتح کے ذریعہ تاج پہنایا جاتا ہے۔
موجودہ(2022) مس امریکا آلاس کا کے ایما برائلز ہیں، جنہیں 16 دسمبر 2021 کو سوویں مس امریکا کا تاج پہنایا گیا تھا۔
جائزہ
ترمیم1 فروری 1919 کو نیویارک شہر کے ہوٹل ڈیس آرٹسٹس میں چو چن چو بال میں مقابلہ حسن منعقد ہوا۔ فاتح، ایڈتھ ہائیڈ رابنس میکارتنی کو "مس امریکا" کہا گیا۔ نہ تو عنوان اور نہ اس مقابلہ کا تعلق موجودہ "مس امریکا پیجینٹ" سے تھا جو ایک سال بعد اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں تیار ہوا بلکہ، "مس امریکا پیجینٹ" کی ابتدا 25 ستمبر 1920 کو اٹلانٹک سٹی میں منعقد ہونے والے دی فال فرولک کے عنوان سے ایک تقریب سے ہوتی ہے۔ اس تقریب کو بورڈ واک پر کاروبار لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا: "تین سو پچاس خوبصورت سجی ہوئی گھومنے والی کرسیاں پریڈ کے راستے سے گذری ان کی سربراہی ایک مس ارنیسٹائن کریمونا کر رہی تھی، جو ایک سفید لباس میں ملبوس تھی اور 'امن' کی نمائندگی کررہی تھیں۔"
یہ تقریب اس قدر کامیاب رہی کہ بزنس مین لیگ نے اگلے سال اسے ایک مقابلہ حسن یا "باتھنگ ریویو" کے طور پر دہرانے کا منصوبہ بنایا۔یہ تقریب یوم مزدور کے بعد ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والی تھی تاکہ موسم گرما میں آنے والوں کو اٹلانٹک سٹی میں رہنے کی ترغیب دی جائے۔
اس طرح، "مغرب میں پٹسبرگ تک اور جنوب میں واشنگٹن، ڈی سی تک کے اخبارات سے کہا گیا تھا کہ وہ مقامی خوبصورتی کے مقابلوں کو معاونت فراہم کریں، جیتنے والی اٹلانٹک سٹی کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ اگر مقامی اخبار فاتح خاتون کے ملبوسات کے لیے ادائیگی کرے گا تو اٹلانٹک سٹی بزنس مین لیگ انٹر سٹی بیوٹی مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے مدمقابل کے سفر کے لیے ادائیگی کرے گی۔" ہرب ٹیسٹ، ایک "اخبار نمائندے" نے فاتح خاتون کے لیے یہ اصطلاح بنائی: "مس امریکا۔" 8 ستمبر 1921 کو منعقدہ مقابلے میں، 100,000 لوگ بورڈ واک پر جمع ہوئے تاکہ واشنگٹن، ڈی سی، پٹسبرگ، ہیرسبرگ، اوشین سٹی، کیمڈن، نیویورک، نیویورک سٹی اور فلاڈیلفیا سے حصہ لینے والی خوبرو خواتین کے درمیان مقابلہ کو دیکھیں۔ نو مدمقابل میں سے، دو سب سے آگے ورجینیا لی اور مارگریٹ گورمین تھیں۔ ایک تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ججوں نے 22 سالہ ورجینیا لی کو آخری لمحات میں نااہل قرار دے دیا کیونکہ وہ دیگر مدمقابل خواتین کی طرح شوقیہ حصہ لینے کی بجائے پروفیشنل تھیں(وہ اداکارہ اور شادی شدہ خاتون تھیں)۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Associated Press (7 جنوری 2018)۔ "Miss America raises maximum age of competitors to 25"۔ Washington Post۔ 2018-01-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-21
- ↑ Haag، Matthew؛ دیگر (5 جون 2018)۔ "Miss America Ends Swimsuit Competition, Aiming to Evolve in 'This Cultural Revolution'"۔ New York Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-05