علم کیمیاء میں مولر کمیت سے مراد کسی بھی کیمیائی عنصر یا کسی مرکب کے ایک مول کی کمیت کی لی جاتی ہے۔ یہ کسی بھی خالص عنصر یا مرکب کی ایک طبعی خصوصیت ہے۔ اگرچہ کمیت کی بین الاقوامی معیاری اکائی کلوگرام ہے، تاہم عملی اور تاریخی وجوہات کی بنا پر مولر کمیت کو قریباً ہمیشہ ہی گرام فی مول (گ/مول) میں ظاہر کیا جاتا ہے، خصوصاً علم کیمیا میں۔

  NODES
Done 1